Maktaba Wahhabi

108 - 186
خُطْبَۃُ الــــــــنِّکَاحِ خطبہ نکاح کے مسائل مسئلہ 91 نکاح کے وقت درج ذیل خطبہ پڑھنا مسنون ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ (بْنِ مَسْعُوْدٍ) رضی اللّٰه عنہ قَالَ عَلَّمْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم خُطْبَۃَ الْحَاجَۃِ ((اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ وَ نَعُوْذُ بِہٖ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا مَنْ یَہْدِہِ اللّٰہُ فَلاَ مُضِلَّ لَہٗ ، وَ مَنْ یُضْلِلْ فَلاَ ہَادِیَ لَہٗ ، وَ اَشْہَدُ اَنْ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا وَ رَسُوْلُہٗ ﴿ یٰـٓاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَ خَلَقَ مِنْہَا زَوْجَہَا وَ بَثَّ مِنْہُمَا رِجَالاً کَثِیْرًا وَّ نِسَآئً وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَائَ لُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامُ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًا ،﴾ ﴿یٰٓـاَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقَاتِہٖ وَلاَ تَمُوْتُنَّ اِلاَّ وَ اَنْتُمْ مُسْلِمُوْنَ ،﴾ ﴿ یٰٓـاَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ قُوْلُوْا قَوْلاً سَدِیْدًا یُصْلِحْ لَکُمْ اَعْمَالَکُمْ وَ یَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا، ﴾)) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَ اَبُوْدَاؤٗدَ وَالتِّرْمِذِیُّ وَالنِّسَائِیُّ وَ ابْنُ مَاجَۃَ وَالدَّارِمِیُّ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ )کہتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (درج ذیل)خطبہ حاجت سکھایا’’بے شک حمد اللہ ہی کے لئے ہے ہم اسی سے مدد طلب کرتے ہیں ،اسی سے مغفرت چاہتے ہیں اپنے نفس کی برائیوں سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے وہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی اور الٰہ نہیں ،محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو ڈرو اس اللہ سے جس کے نام سے تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور ڈرو رحم کے رشتے توڑنے سے بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے اوپر نگہبان
Flag Counter