Maktaba Wahhabi

113 - 186
اَلنَّظْرُ اِلَی الْمَخْطُوْبَۃِ منگیتر کو دیکھنے کے مسائل مسئلہ 98 نکاح سے قبل منگیتر کو دیکھنا جائزہے۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((اِذَا خَطَبَ اَحَدُکُمُ الْمَرْأَۃَ فَاِنِ اسْتَطَاعَ اَنْ یَنْظُرَ اِلٰی مَا یَدْعُوْہُ اِلٰی نِکَاحِہَا فَلْیَفْعَلْ)) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ [1] (حسن) حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جب تم میں سے کوئی شخص عورت سے نکاح کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ اگر ممکن ہو تو عورت کو ایک نظر دیکھ لے ۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 99 گھر کی روز مرہ زندگی میں آپ سے آپ ظاہر ہونے والے اعضاء یعنی ہاتھ اور چہرہ کے علاوہ منگیتر کے باقی کسی حصہ کو دیکھنا یا دکھانا منع ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم فَاَتَاہُ رَجُلٌ فَاَخْبَرَہٗ اَنَّہٗ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنَ الْاَنْصَارِ فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((أَ نَظَرْتَ اِلَیْہَا؟)) فَقَالَ : لاَ ، قَالَ ((فَاذْہَبْ فَانْظُرْ فَاِنَّ فِیْ اَعْیُنِ الْاَنْصَارِ شَیْئًا )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی میری موجودگی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ اس نے انصار کی ایک عورت سے نکاح کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کیا تو نے اسے دیکھاہے؟‘‘ اس نے عرض کیا ’’نہیں !‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جا اور اسے دیکھ انصار کی عورتوں میں کچھ (نقص )ہوتا ہے ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 100 غیرمحرم عورت( منگیتر)سے تنہائی میں ملاقات کرنا، گفتگو کرنا یا پاس
Flag Counter