Maktaba Wahhabi

112 - 186
نے ہمیں (یہ پردہ لگانے پر )مجبور کر دیا‘‘ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرمانے لگے ’’مجھے خدشہ تھا شاید یہ کوئی دوسرا شخص ایسا کام کرے گا لیکن تم سے یہ توقع نہ تھی واللہ !میں تمہارا کھانا نہیں کھاؤں گا‘‘ اور (یہ کہہ کر کھانا کھائے بغیر )واپس پلٹ گئے ۔اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 97 ریا،تکبر ،فخر اور بڑائی ظاہر کرنے والے لوگوں کی دعوت میں شرکت کرنا منع ہے۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم نَہٰی عَنِ الطَّعَامِ الْمُتَبَارِیِیّـْنَ اَنْ یُؤْکَلَ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤٗدَ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں’’ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے باہم فخر جتلانے والوں کے کھانے سے منع فرمایا ہے۔‘‘ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter