Maktaba Wahhabi

175 - 186
اَلْمُحْرَّمَاتُ حرام رشتے مسئلہ 221 حرام رشتے دو طرح کے ہیں(ا)مستقل حرام رشتے(ب)عارضی حرام رشتے ۔ (ا) اَلْمُحَرَّمَاتُ الدَّائِمَۃُ (ا)مستقل حرام رشتے مسئلہ 222 مستقل حرام رشتوں کے اسباب تین ہیں1نسب(خونی تعلق) 2 مصاہرت (سسرالی تعلق)3رضاعت (دودھ پلانا) مسئلہ 223 نسبی (خونی تعلق کے باعث )حرام ہونے والے رشتے سات ہیں ، مصاہرت (شادی کے باعث )حرام ہونے والے رشتے بھی سات ہیں۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا حُرِّمَ مِنَ النَّسَبِ سَبْعٌ وَ مِنَ الصَّہْرِ سَبْعٌ ثُمَّ قَرَئَ ﴿حُرِّمَتْ عَلَیْکُمْ اُمَّہَاتُکُمْ … (اَ لْاٰیَۃُ )﴾ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں نسب کی وجہ سے سات رشتے حرام ہیں اور صہر (سسرال)کی وجہ سے بھی سات رشتے حرام ہیں پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی ’’حرام کی گئیں تم پر مائیں…آخر تک۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 224 ماں(بشمول دادی و نانی سگی ہویاسوتیلی)بیٹی(بشمول پوتی و نواسی) بہن (سگی ہویاسوتیلی)پھوپھی(سگی ہویاسوتیلی)خالہ(سگی ہویا سوتیلی)
Flag Counter