Maktaba Wahhabi

103 - 186
اَلـــــــصِّدَاقُ حق مہر کے مسائل مسئلہ 77 بیوی کو حق مہر ادا کرنا فرض ہے۔ ﴿ فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِہٖ مِنْہُنَّ فَآتُوْہُنَّ اُجُوْرَہُنَّ فَرِیْضَۃً ،﴾ (24:4) ’’ پھر جو ازدواجی زندگی کا لطف تم ان سے اٹھاؤ اس کے بدلے میں ان کے مہر بطور فرض کے ادا کرو۔‘‘(سور ہ نساء ،آیت نمبر 24) مسئلہ 78 عورت اپنی خوشی سے سارا مہر یا مہر کا کچھ حصہ معاف کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔ ﴿ آتُو النِّسَآئَ صَدُقٰتِہِنَّ نِحْلَۃً ط فَاِنْ طِبْنَ لَکُمْ عَنْ شَیْئٍ مِنْہُ نَفْسًا فَکُلُوْہُ ہَنِیْئًا مَّرِیْئًا ،﴾ (4:4) ’’اور عورتوں کے مہر خوش دلی کے ساتھ (فرض جانتے ہوئے)اداکرو،البتہ اگروہ اپنی خوشی سے مہر کا کوئی حصہ تمہیں معاف کردیں تو تم اسے مزے سے کھاسکتے ہو۔‘‘(سورہ نساء،آیت نمبر4) مسئلہ 79 فریقین کی باہمی رضامندی سے عورت کا حق مہر نکاح کے وقت ادا کرنا (مہر معجل )یا موخر کرنا (مہر مؤجل )دونوں جائز ہیں ۔ مسئلہ 80 نکاح سے پہلے فریقین مہر طے نہ کر سکیں تو نکاح کے بعد بھی طے کیا جا سکتا ہے۔ مسئلہ 81 نکاح کے بعد ،اگرصحبت کرنے سے پہلے جبکہ مہربھی ابھی ادانہ ہوا ہو، کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے تو اس پر مہرادا کرناواجب نہیں البتہ اپنی استطاعت کے مطابق عورت کو کچھ نہ کچھ ہدیہ دینا چاہئے۔
Flag Counter