Maktaba Wahhabi

116 - 186
مُبَاحَاتُ النِّکَاحِ نکاح میں جائز امور مسئلہ 103 عید کے مہینوں میں نکاح کرنا جائز ہے۔ مسئلہ 104 نکاح اور رخصتی الگ الگ کرنا جائز ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : تَزَوَّجَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم فِیْ شَوَّالٍ وَ بَنٰی بِیْ فِیْ شَوَّالٍ فَأَیُّ نِسَآئِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ أَحْظٰی عِنْدَہٗ مِنِّیْ قَالَ وَکَانَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا نَسْتَحِبُّ اَنْ تُدْخِلَ نِسَآئَ ہَا فِیْ شَوَّالٍ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ شوال کے مہینہ میں نکاح کیا اور شوال کے مہینہ میں میرے ساتھ صحبت کی (یعنی رخصتی ہوئی )اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج رضی اللہ عنہن میں سے کون سی مجھ سے زیادہ خوش نصیب تھی۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پسند کرتی تھیں کہ ان کے قبیلہ کی عورتوں کی شادی شوال میں ہی ہو ۔اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 105 بلوغت سے قبل بیٹی کا نکاح کرنا جائز ہے۔ مسئلہ 106 بڑی عمر کے آدمی کا چھوٹی عمر کی عورت سے یا چھوٹی عمر کے مرد کا بڑی عمر کی عورت سے نکاح کرنا جائز ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم تَزَوَّجَہَا وَ ہِیَ بِنْتُ سَبْعِ سِنِیْنَ وَ زُفَّتْ اِلَیْہِ وَ ہِیَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِیْنَ وَ لُعَبُہَا مَعَہَا وَ مَاتَ عَنْہَا وَہِیَ بِنْتُ ثَمَانِ عَشْرَۃَ ۔رَوَاہُ
Flag Counter