Maktaba Wahhabi

152 - 186
حُقُوْقُ الزَّوْجِ شوہر کے حقوق مسئلہ 179 خاندانی نظم کے اعتبار سے (ایمان اور تقوی کے اعتبار سے نہیں )شوہر کی برتر حیثیت (قوامیت )کو تسلیم کرنا بیوی پر واجب ہے۔ وضاحت : مسئلہ نمبر 34 ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 180 اپنی ہمت اور بساط کے مطابق شوہر کی اطاعت اور خدمت کرنا بیوی پر واجب ہے۔ مسئلہ 181 شوہر ،بیوی کی جنت یا جہنم ہے۔ عَنْ حُصَیْنِ بْنِ مِحْصَنٍ قَالَ : حَدَّثَنِیْ عَمَّتِیْ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ فِیْ بَعْضِ الْحَاجَۃِ ، فَقَالَ ((اَیُّ ہٰذِہٖ أَذَاتُ بَعْلٍ ؟)) قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ ((کَیْفَ أَنْتِ لَہٗ ؟)) قُلْتُ : مَا آلُوْہُ اِلاَّ مَا عَجِزْتُ عَنْہُ ، قَالَ ((فَانْظُرِیْ ، أَیْنَ أَنْتِ مِنْہُ ؟ فَاِنَّمَا ہُوَ جَنَّتُکِ وَ نَارُکِ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالطِّبْرَانِیُّ وَالْحَاکِمُ وَالْبَیْہَقِیُّ[1] (صحیح) حضرت حصین بن محصن سے روایت ہے کہ مجھے میری پھوپھی نے بتایا کہ میں کسی کام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا ’’یہ کون عورت (آئی )ہے؟کیا شوہر والی ہے؟‘‘میں نے عرض کیا ’’ہاں!‘‘پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا ’’تیرا اپنے شوہر کے ساتھ کیسا رویہ ہے؟‘‘میں نے عرض کیا ’’میں نے کبھی اس کی اطاعت اور خدمت کرنے میں کسر نہیں چھوڑی سوائے اس چیز کے جو میرے بس میں نہ ہو۔‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’اچھا یہ بتاؤ اس کی نظر میں تم کیسی ہو؟ یاد رکھو! وہ تمہاری جنت اور جہنم ہے۔‘‘اسے احمد ،طبرانی حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter