Maktaba Wahhabi

114 - 186
بیٹھنا منع ہے۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ قَالَ (( اِیَّاکُمْ وَالدَّخُوْلَ عَلَی النِّسَائِ)) فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْاَنْصَارِ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ! أَفَرَأَیْتَ الْحَمْوَ؟ قَالَ ((أَلْحَمْوُ الْمَوْتُ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[1] حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’عورتوں کے ساتھ تنہائی میں ملاقات کرنے سے باز رہو ۔‘‘ایک انصاری نے عرض کیا ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! دیور (یا جیٹھ )کے بارے میں کیا حکم ہے؟ ‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’وہ موت ہے ۔‘‘اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : عربی زبان میں ’’حمو ‘‘کا لفظ شوہر کے تمام قریبی اعزہ کے لئے بولا جاتا ہے ۔جیسا کہ شوہر کے حقیقی بھائی ،چچازاد بھائی ، ماموں زاد بھائی وغیرہ۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : لاَ یَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَۃٍ اِلاَّ کَانَ ثَالِثَہُمَا الشَّیْطَانُ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[2] (صحیح) حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ جمع نہیں ہوتا مگر ان کے ساتھ تیسرا شیطان ہوتا ہے ۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 101 غیر محرم عورت(منگیتر)سے ہاتھ ملانامنع ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : مَا مَسَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم بِیَدِہِ امْرَأَۃً قَطُّ اِلاَّ اَنْ یَاْخُذُ عَلَیْہَا فَاِذَا اَخَذَ عَلَیْہَا فَأَعْطَتْہُ ، قَالَ (( اِذْہَبِیْ فَقَدْ بَایَعْتُکِ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ مبارک کبھی کسی عورت سے نہیں لگا البتہ آپ زبان سے عورتوں سے بات کرتے جب عورتیں زبان سے (قبول اسلام کا )قول واقرار کر لیتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ’’جاؤ میں نے تم سے بیعت لے لی ہے ۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 102 جب عورت بناؤ سنگھار کرکے بے پردہ مردوں کے سامنے آتی ہے تو شیطان کے لئے فتنہ پیداکرنا آسان ہوجاتاہے۔
Flag Counter