Maktaba Wahhabi

75 - 80
’’أَشَھِدْتَّ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم عِیْدَیْنِ اجْتَمَعَا فِيْ یَوْمٍ وَاحِدٍ؟‘‘ ’’کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت میں دو عیدوں[جمعۃ المبارک اور عید الفطر یا عید الاضحی]کو ایک دن میں جمع ہوتے دیکھا؟‘‘ قَالَ: ’’نَعَمْ۔‘‘ انھوں نے جواب میں کہا: ’’ہاں۔‘‘ قَالَ: ’’فَکَیْفَ صَنَعَ؟‘‘ انھوں[معاویہ رضی اللہ عنہ]نے پوچھا: ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے[اس موقع پر]کیا کیا؟‘‘ قَالَ: ’’صَلَّی الْعِیْدَ، ثُمَّ رَخَّصَ فِيْ الْجُمُعَۃِ، فَقَالَ: ’’مَنْ شَائَ أَنْ یُصَلِّيَ، فَلْیُصَلِّ۔‘‘[1] ’’انھوں نے بتلایا: ’’آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عید پڑھائی، اور جمعہ کے بارے میں رخصت دی، اور فرمایا: ’’جو پڑھنا چاہے، وہ پڑھ لے۔‘‘ ب: امام ابن ماجہ نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے کہا: ’’اِجْتَمَعَ عِیْدَانِ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم، فَصَلّٰی بِالنَّاسِ، ثُمَّ قَالَ: ’’مَنْ شَائَ أَنْ یَأْتِيَ الْجُمُعَۃَ فَلْیَأْتِہَا، وَمَنْ شَائَ أَنْ یَتَخَلَّفَ، فَلْیَتَخَلَّفْ۔‘‘[2] ۳: کنز العمال میں ہے، کہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے خطبہ عید میں فرمایا:
Flag Counter