Maktaba Wahhabi

33 - 80
جھجک کی بنا پر اس بارے میں اس قدر سستی شروع کردی ہے، کہ یہ سنت قصہ پارینہ بنتی نظر آرہی ہے۔‘‘[1] تنبیہ: یہاں اس بات کو پیشِ نظر رکھنا ضروری ہے، کہ لوگوں کا ایک آواز میں تکبیریں کہنا ثابت نہیں اور ہم سب کو ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے، کہ بہترین طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے: ’’وَخَیْرُ الْھَدْيِ ہَدْيُ مُحَمَّدٍ صلي اللّٰهُ عليه وسلم۔‘‘[2] -۸- تکبیرات کہنے کے اوقاتِ آغاز و اختتام عیدین میں تکبیرات کہنے کے آغاز اور اختتام کے متعلق تفصیل ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ۱: عید الفطر میں : امام طبری نے ابن زید سے روایت نقل کی ہے، کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے:
Flag Counter