Maktaba Wahhabi

20 - 80
ذٰلِکَ وِتْرًا۔‘‘[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی عید الفطر کے دن تین، پانچ، سات یا اس سے کم یا زیادہ تعداد میں کھجوریں تناول کیے بغیر نہیں نکلے، کھجوروں کی تعداد بہرصورت طاق ہوتی۔‘‘ اس کی حکمت: اس روز صبح سویرے کھجوریں تناول کرنے میں بندے کی طرف سے اپنے مولائے کریم کے حکم کی فوری تعمیل کا اقرار و اظہار ہے۔ بندہ اپنے عمل سے اس بات کا اعلان کرتا ہے: اے میرے مالک! آپ نے روزے رکھنے کا حکم دیا، تو میں نے روزے رکھے۔ اب آپ کا حکم روزے چھوڑنے کا ہے، تو میں صبح سویرے آپ کے ارشاد کی تعمیل کی خاطر کھجوریں تناول کر رہا ہوں۔[2] اگر کھجوریں میسر نہ ہوں، تو کھانے کی جو چیز میسر ہو، وہی تناول کرلی جائے۔ اگر پانی کے سوا اور کچھ موجود نہ، ہو تو پانی ہی پی لیا جائے۔[3] ب: عید الاضحی: نمازِ عید کے بعد قربانی کے گوشت سے کھانا: عید الاضحی میں سنت طریقہ یہ ہے، کہ نمازِ عید کے بعد اپنی قربانی کے گوشت کے ساتھ روزِ عید کے کھانے کی ابتدا کرے۔ امام ترمذی نے حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے بیان کیا:
Flag Counter