Maktaba Wahhabi

72 - 80
’’اگر چاہے، تو عید گاہ جاکر ادا کرلے، اور اگر کسی اور جگہ ادا کرنا پسند کرے، تو وہیں پڑھ لے۔‘‘ -۲۷- عیدین کے دونوں دنوں میں روزہ کی ممانعت عید الفطر اور عید الاضحی کے دونوں دنوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ اس بارے میں متعدد احادیث میں سے دو درجِ ذیل ہیں: ا: امام بخاری اور امام مسلم نے ابوعبید مولیٰ بن ازہر سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے کہا: ’’میں عید کے موقع پر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ حاضر ہوا۔ انھوں نے فرمایا: ’’ھٰذَانِ یَوْمَانِ نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم عَنْ صِیَامِہِمَا: یَوْمُ فِطْرِکُمْ مِنْ صِیَامِکُمْ، وَالْیَوْمُ الْآخَرُ تَأْکُلُوْنَ فِیْہِ مِنْ نُسُکِکُمْ۔‘‘[1] ’’ان دو دنوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھنے سے منع فرمایا: تمہارے روزے چھوڑنے کا دن(روزوں سے فارغ ہونے کا دن) اور دوسرا دن، جس میں تم اپنی قربانیوں[کے گوشت]سے کھاتے ہو۔‘‘ حافظ ابن حجر لکھتے ہیں: ’’یہ حدیث عیدین کے دونوں دنوں میں روزے رکھنے کی حرمت پر دلالت کرتی ہے، وہ روزے خواہ نذر کے ہوں، یا کفارہ کے، یا نفلی یا حج تمتع کے، اور اس بات پر اجماع ہے۔‘‘[2] ب: امام مسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کی ہے، کہ انھوں نے بیان
Flag Counter