Maktaba Wahhabi

51 - 80
[رکعت]میں اور پانچ دوسری میں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عید سے پہلے یا بعد میں کوئی نماز نہ پڑھی۔‘‘ امام احمد نے اس حدیث کو روایت کرنے کے بعد فرمایا: ’’وَأَنَا أَذْہَبُ إلٰی ہٰذَا۔‘‘ ’’میرا طریقہ اس کے مطابق ہے۔‘‘[1] ب: تکبیراتِ زائدہ کی تعداد اور وقت کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو رہنمائی کے بارے میں امام ابوداؤد نے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے بیان کیا، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اَلتَکْبِیْرُ فِيْ الْفِطْرِ سَبْعٌ فِيْ الْاُوْلٰی، وَخَمْسٌ فِيْ الْآخِرَۃِ، وَالْقِرَائَۃُ بَعْدَھُمَا کِلْتَیْھِمَا۔‘‘[2] ’’[عید]الفطر میں پہلی[رکعت]میں سات تکبیریں اور دوسری میں پانچ ہیں اور قرأت دونوں[رکعت کی تکبیروں]کے بعد ہے۔‘‘ ج: امیر المومنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی نمازِ عیدین میں تکبیراتِ زائدہ کی تعداد کے متعلق امام عبد الرزاق نے حضرت جعفر بن محمد سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے اپنے باپ سے نقل کیا ہے، کہ انھوں نے بیان کیا، کہ:
Flag Counter