Maktaba Wahhabi

28 - 80
[ترجمہ: اے نبی! اپنی بیویوں، اپنی بیٹیوں اور مسلمان کی عورتوں سے کہہ دیجیے، کہ وہ اپنے اوپر اپنی اوڑھنی لٹکالیا کریں]۔ اور[یُدْنِیْنَ عَلَیْہِنَّ مِنْ جَلَابِیْبِہِنَّ]کی تفسیر میں قاضی بیضاوی تحریر کرتے ہیں: ’’یَغَطِّیْنَ وُجُوْہَہُنَّ وَأَبْدَانَہُنَّ بِمَلَاحِفِہِنَّ إِذَا بَرَزْنَ لِحَاجَۃٍ۔‘‘[1] ’’جب کسی ضرورت کے لیے نکلیں، تو اپنی اوڑھنیوں سے اپنے چہروں اور جسموں کو چھپا کر نکلیں۔‘‘ خلاصۂ کلام یہ ہے، کہ عیدگاہ جانے والی مسلمان عورتیں اسی طرح باپردہ ہوکر نکلیں، جس طرح باپردہ ہوکر نکلنے کا اللہ تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے۔ ۲: عید گاہ جانے والی عورت پر لازم ہے، کہ وہ بغیر خوشبو استعمال کیے جائے۔ امام ابوداؤد نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَا تَمْنَعُوْا أَمَائَ اللّٰہِ مَسَاجِدَ اللّٰہِ، وَلٰکِنْ لِّیَخْرُجْنَ، وَہُنَّ تَفِلَاتٌ۔‘‘[2] ’’اللہ تعالیٰ کی باندیوں کو اللہ تعالیٰ کی مسجدوں میں جانے سے نہ روکو، لیکن وہ بھی بغیر خوشبو لگائے نکلیں۔‘‘ ایک اور حدیث میں ہے، جسے امام نسائی نے حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، کہ انھوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter