Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

صادر کرتا ہے، لیکن یاد رہے کہ فیصلہ کا اصل مدار یہ ذوق وتجربہ ، فہم وفراست اور قرائن واشارات نہیں ہوتے بلکہ یہ محض معاون کی حیثیت سے واقعہ کی گہرائی تک پہنچنے میں قاضی کو آسانی فراہم کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ ذوق و تجربہ حدیث کی صحت و ضعف کے پہچان کے لئے ایک علامت تو ہوسکتا ہے۸۷؎ ، لیکن صرف ’اس کو‘ حدیث کی درایت کے لئے معیار ٹھہرانا اور اس پر انحصار کرتے ہوئے انسانی عقل و فراست کو بنیاد بنا کر محدثین رحمہم اللہ کی صدیوں کی محنت اور تحقیق کا انکار کرنا چنداں مناسب نہیں ۔ کیونکہ نزاع و فیصلہ کی صورت میں اعتبار ہمیشہ بینۃ کا کیا جائے گا جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (جن کی درایت پر تمام امت متفق ہے) نے لعان والے واقعہ میں صاف فرمایا تھا: ((لو رجمت أحدا بغیر بینۃ رجمت ھذہ)) ۸۸؎ ’’اگر میں گواہوں کے بغیر کسی کو سنگسار کرتا تو اس عورت کو کرتا۔‘‘ ٭ امام بخاری رحمہ اللہ (م ۲۵۶ ھ) نے اس حدیث کو باب قول النبی لوکنت راجما بغیر بینۃکے تحت درج کیا ہے۔ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوق اور فہم و فراست کی حد کا تعین کردیا ہے کہ یہ حقیقت تک پہنچنے کی ایک علامت تو ہے لیکن فیصلہ کی بنیاد اس پر نہ ہوگی،لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ علم قضا میں قاضی کی فہم وفراست اور عقل وبصیرت کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ یہ فہم وفراست اور عقل وبصیرت ایک خاص ملکہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کسی قاضی کو عطا ہوتا ہے اور دیگر قرائن وعلامات سے اس نعمت کو مزید چار چاند لگ جاتے ہیں ۔ اسی فہم و فراست کی بناء پر حضرت سلیمان 2 کی تعریف اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں بیان فرمائی ہے: ﴿ فَفَھَّمْنَاھَا سُلَیْمٰنَ وَکُلًّا آتَیْنَا حُکْمًا وَعِلْمًا ﴾ ۸۹؎ ’’پس ہم نے فیصلہ (کرنے کا طریق) سلیمان کو سمجھا دیا اور ہم نے دونوں کو حکیم اور علم بخشا تھا۔‘‘ قاضی کا قرائن وعلامات کے ذریعے سے نفس واقعہ کو پہچان لینا اور اپنے فہم وفراست کو استعمال میں لاتے ہوئے کسی واقعہ ایک حتمی شکل بناکر اس پر اپنا آخری فیصلہ صادر کردینا علم قضا میں درایت قضائی کہلاتا ہے۔ ٭ امام ابن قیم رحمہ اللہ (م ۷۵۱ ھ) نے اس کی وضاحت اعلام الموقعین میں اس طرح کی ہے۔ ’’فہم و فراست کی دو ہی قسمیں ہیں جن سے انسان مفتی اور حاکم بن کر حق فتویٰ اور سچا حکم دے سکتا ہے۔ ایک نفس واقعہ کو صحیح طور پر سمجھ لینا، حقیقت تک قرائن، علامات اور نشانات سے پہنچ جانا اور پورا واقعہ ذہن نشین کرلینا۔ دوسرے اس واقعہ کا حکم کتاب اللہ اور سنت رسول سے سمجھ لینا پھر ایک کو دوسرے سے ملا دینا۔ پس جو شخص پوری کوشش سے دماغ پاشی کرے اور اپنی طاقت بھر محنت سے جدوجہد کرے تو یقینا اسے دو اجر ملتے ہیں ورنہ کم از کم ایک سے تو خالی نہیں ۔‘‘۹۰؎ یعنی کہ قاضی کا قرائن و علامات و نشانات کے ذریعے نفس واقعہ کو پہچا ن لینا اور پھر کڑیاں جوڑ کر حقیقت تک پہنچ جانا عدل و قضا میں درایت کہلاتا ہے،کیونکہ عالم وہی ہے جو واقعہ کی اصلیت کو پالے پھر خدا، رسول کے حکم کو سمجھ کر اس پر جاری کرے۔ جیسے کہ حضرت یوسف علیہ السلام کا گواہ آپ کے کرتے کے پیچھے کے رخ سے پھٹے ہوئے ہونے سے آپ کی صداقت و برا ء ت تک پہنچ گیا اور جیسے کہ سلیمان علیہ السلام نے یہ حکم دے کر، کہ چھری لاؤ میں اس بچے کے دو ٹکڑے کرکے ان دونوں دعوے دار ماؤں کے درمیان اسے تقسیم کردوں ، اصل ماں کو پہچان لیا اور جیسے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت سے جو خط لے کر جارہی تھی یہ فرما کر، یا تو وہ خط ہمارے حوالے کرو ورنہ ہم تیرے کپڑے اتار کر تیری تلاشی لیں گے، خط کو حاصل کرلیا اور جیسے کہ حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter