Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

کیا جاتاہے اور تاویل کا دارومدار استنباط پر ہے۔ یہی وجہ کہ متاخرین مفسرین جنہوں نے اپنی تفسیروں میں تفسیر بالروایہ والدرایہ دونوں کو جمع کیا ہے انہوں نے وہاں تفسیر بالدرایہ سے مراد ’تاویل اور تفسیر بالرائے‘ ہی کو مراد لیا ہے۔ مثلا امام شوکانی رحمہ اللہ (م ۱۲۵۰ ھ) نے اپنی شہرہ ٔآفاق تفسیر کا نام یوں تجویز فرمایا ہے: فتح القدیر فی فنَّی الروایۃ والدرایۃ بہرحال تفسیر کا انحصار محض پیروی اور سماع پر ہے اور استنباط ایسی چیز ہے جو کہ تاویل سے تعلق رکھتی ہے اسی لئے تفسیر میں منقولات پر اعتماد کیا جاتاہے اور تاویل کا دارومدار استنباط پر ہے۔ ٭ مشہور مفسر بغوی رحمہ اللہ (م ۵۱۰ ھ) اور الکواشی رحمہ اللہ (م ۶۸۰ ھ) کا قول ہے: ’’تاویل سے مراد آیت کو ایسے معنی کی طرف پھیرنا ہے جس کی اس میں گنجائش ہو۔ وہ مفہوم آیت کے سیاق و سباق سے ہم آہنگ ہو اور کتاب و سنت کے خلاف نہ ہو۔ بخلاف ازیں کسی آیت کے شان نزول اور واقعہ متعلقہ کے ذکر و بیان کو تفسیر کہتے ہیں ۔‘‘۸۳؎ ٭ ابوطالب ثعلبی رحمہ اللہ (م ۴۲۷ ھ) نے تفسیر و تاویل کی وضاحت بڑے شاندار طریق سے کی ہے ، فرماتے ہیں : ’’تفسیر لفظ کی وضع کو بیان کرنے کا نام ہے خواہ حقیقتاً ہو یا مجازاً جیسے الصراط کی تفسیر’طرق‘ کے ساتھ اور صیب کی تفسیر مطر (بارش)کے ساتھ کرنا اور تاویل لفظ کے اندرونی (مدعا) کی تفسیر کا نام ہے اور یہ الاول سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں ’’انجام کار کی طرف رجوع لانا‘‘ لہٰذا تاویل حقیقتاً ’مراد‘ کی خبر دینا ہے۔ اور تفسیر ’دلیل مراد‘ کا بیان کرنا، کیونکہ لفظ مراد کو کشف (کھولنا) کرتا ہے اور کاشف (کھولنے والا) ہی دلیل ہواکرتا ہے۔ اس کی مثال اللہ تعالیٰ کے اس ارشادسے ہے ﴿ إِنَّ رَبَّکَ لَبِالْمِرْصَادِ﴾ ۸۴؎ اس کی تفسیر یہ ہے کہ مرصاد ’رصد‘ سے ماخوذ ہے۔ کہا جاتا ہے:رصدتہ یعنی میں نے اس کی نگرانی کی اور تاک رکھی اور مرصاد ’رصد‘ سے مفعال کے وزن پر ہے اور اس آیت کریمہ کی تاویل یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس قول کے ساتھ اپنے حکم کی بجا آوری میں سستی کرنے اور اس کے لئے تیار و مستعد رہنے میں غفلت برتنے کے برے انجام سے خوف دلایا ہے اور قطعی دلیلیں اس سے لفظ لغوی کے خلاف معنی مراد ہونے کا بیان کرنے کی مقتضی ہیں ۔‘‘۸۵؎ علامہ ثعلبی رحمہ اللہ (م ۴۲۷ ھ) نے یہاں پر تاویل کا معنی وہی بیان کیا ہے جو کہ متقدمین کے ہاں تفسیر کا معنی ہے یعنی کلام الٰہی کی مراد کا تعین کرنا اور جب تک قرآن کی مراد کا تعین نہ ہو تب تک اس سے حقیقی راہنمائی کا حصول ممکن نہیں ۔ ٭ علامہ حسین ذہبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’مذکورہ صدر اقوال میں سے جو قول اقرب إلی الصواب ہے وہ یہ ہے کہ تفسیر کا تعلق روایت کے ساتھ ہوتا ہے جبکہ تاویل کا درایت کے ساتھ، کیونکہ تفسیر کشف و اظہار کا نام ہے اور مراد ربانی کا اظہار جزم وثوق کے ساتھ اسی وقت ممکن ہے جب وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ سے منقول ہو جو نزول وحی کے چشم دید گواہ اور اس سے متعلقہ واقعات و حوادث سے بخوبی آگاہ و آشنا تھے۔ ان کے لئے یہ شرف کیا کم ہے کہ انہوں نے صحبت رسول سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مشکلات قرآن کے فہم و ادراک میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے استفادہ کیا۔‘‘۸۶؎ عدل و قضاء میں درایت جب ایک قاضی کے پاس کسی واقعہ یا حادثہ کے رونما ہونے کی خبر قضا کے لیے پہنچتی ہے تو وہ اس خبر کی تحقیق میں مختلف دلائل وشواہد پر انحصار کرتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ قاضی کو حتمی فیصلہ کرنے میں جو چیز ممدو معاون ثابت ہوتی ہے وہ مختلف ذرائع سے وصول ہونے والے قرائن، علامات اور اشارات ہوتے ہیں ، جن کی بنیاد پر ایک قاضی اپنے فہم وفراست اور ذوق وتجربہ کو بروئے کار لاکر کوئی اٹل فیصلہ
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter