Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

روایت کا اصطلاحی مفہوم ٭ امام سیوطی رحمہ اللہ (م ۹۱۱ ھ) فرماتے ہیں : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال، افعال، تقریرات اور صفات کے حوالے سے جو کچھ نقل کیا جائے اور راجح قول پر جو چیز صحابہ رضی اللہ عنہم یا تابعین رحمہم اللہ کی طرف بھی اس طریق پر منسوب ہو، اس پر علم روایت الحدیث کا اطلاق ہوتا ہے۔‘‘۵؎ ٭ محمدعجاج الخطیب حفظہ اللہ لکھتے ہیں : ’’اصطلاحِ حدیث میں سنت ِرسول (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بطورِ شریعت صادر ہونے والے تمام اقوال، افعال، تقریرات اور صفاتِ خَلقیہ وخُلقیہ) کی نقل کو روایت ِ سنت یا نقل ِ سنت کہا جاتا ہے۔۶؎ علم حدیث میں روایت کی تعریف بیان کرتے ہوئے ابن الاکفانی رحمہ اللہ (م ۷۴۹ ھ) فرماتے ہیں : علم الحدیث الخاص بالروایۃ:علم یشتمل علی أقوال النبی وأفعالہ وروایتھا وضبطھا وتحریر ألفاظھا۷؎ ’’علم الحدیث جو کہ خصوصاً روایت کے ساتھ ہو، اس سے مراد وہ علم ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال، افعال اور ان کی روایت یا ضبط اور ان کے الفاظ کی تحریر پر مشتمل ہے۔‘‘ جامع تعریف مذکورہ تعریفات سے واضح ہوگیا کہ سنت رسول کی نقل کو روایت کا نام دیا گیا ہے اور اس علم کو علم روایت حدیث یا علم روایت سنت کہا جاتاہے۔ اگر ہم مذکورہ بالا تمام لغوی واصطلاحی تعریفات کو جمع کریں تو روایت کی ایک جامع مانع تعریف یہ ہوگی: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام افعال ، اقوال اور تقریرات کو ضبط صدر وکتاب میں لانے کے بعد، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی وہ روایت جس میں ہر پہلے والا شخص ہر بعد میں آنے والے شخص کو علوم واسرار نبوت سے فیض یاب کرتا ہے، اسے’ روایت‘ کہتے ہیں ۔‘‘ ٭ چنانچہ نور الدین عتر حفظہ اللہ بھی روایت کی اسی جامع تعریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں : فلما لحق رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم بالرفیق الأعلی حدث عنہ الصحابۃ بما وعتہ صدورھم الحافظۃورووہ للناس بغایۃ الحرص والعنایۃ فصار الحدیث علما یروی وینقل۔ ووجہ بذالک علم الحدیث روایۃ۸؎ ’’ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تو صحابہ اپنی شنیدہ باتیں نہایت شوق و اہتمام سے روایت کرنے لگے۔ اس طرح حدیث ایسا علم بن گیا جس کی روایت چلنے لگی، اس طرح علم حدیث روایات کی صورت میں محفوظ ہوگیا۔‘‘ مختلف علوم میں ’ روایت‘ کا استعمال علم حدیث میں روایت اصطلاحِ محدثین رحمہم اللہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے (بطور شریعت) صادر ہونے والے تمام اقوال، افعال، تقریرات اور صفات خَلقیہ وخُلقیہ کی نقل کو روایت کہا جاتا ہے۔۹؎ علم حدیث جو کہ خصوصاً روایت کے ساتھ ہو، اس سے مراد وہ علم ہے جونبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال، افعال اور ان کی روایت یا ضبط اور
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter