Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

7۔ الإرشاد از امام نووی رحمہ اللہ (۶۷۶ ھ) 8۔ التقریب از امام نووی رحمہ اللہ (م ۶۷۶ ھ) اس کا سب سے معروف اختصار امام نووی رحمہ اللہ (م ۶۷۶ ھ)کا اختصار ’تقریب‘ ہی ہے، جس کی شرح ’تدریب الراوی‘ ہے ۔۸۶؎ امام ابن صلاح رحمہ اللہ (م ۶۴۳ ھ)نے اپنی اس کتاب میں کل۶۵انواع قائم کی ہیں ‘ ان میں طلبا کی سہولت اور حفظ وضبط میں آسانی کے لیے بہت سی انواع ایسی قائم کی ہیں جو پہلے کسی نے قائم نہیں کی تھیں جیسے حسن ، متصل ، مرفوع ، مقطوع ، منکر اور مقلوب وغیرہ ۔ آپ نے بہت سے مقامات پر امام حاکم رحمہ اللہ (م ۴۰۵ ھ) کا ذکر کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ نے اپنی کتاب کی تالیف کے دوران امام حاکم رحمہ اللہ (م ۴۰۵ ھ) کی کتاب معرفۃ کو سامنے رکھا حتی کہ متعدد مقامات ایسے بھی ہیں کہ جہاں آپ نے بغیر نام ذکر کیے امام حاکم رحمہ اللہ (م ۴۰۵ ھ) کی عبارات نقل کی ہیں اور بعینہ ان کی اغلاط بھی نقل کر دی ہیں جیسا کہ امام زرکشی رحمہ اللہ (م۷۹۴ھ)نے ذکر فرمایا ہے ۔۸۷؎ امام حاکم رحمہ اللہ (م ۴۰۵ ھ) کی کتاب کے علاوہ ابن الصلاح رحمہ اللہ (م ۶۴۳ ھ)نے جس کتاب کو بطور ِ خاص پیش نظر رکھا وہ خطیب رحمہ اللہ (م ۴۶۳ ھ)کی الکفایہ ہے ۔۸۸؎ امام ابن الصلاح رحمہ اللہ (م ۶۴۳ ھ)کی مذکورہ کتاب کے تین مخطوطے مکتبۃ الأوقاف العامۃ ، بغداد میں موجود ہیں اور ان تینوں کی ابتدا اور اختتام میں اس کتاب کی نسبت ابن الصلاح کی طرف ہی کی گئی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کتاب امام موصوف رحمہ اللہ کی ہی تالیف ہے۔ علاوہ ازیں یہ کتاب مختلف بلاد ِ اسلامیہ میں متعدد بار شائع ہو چکی ہے ۔ اب اس کا ایک نسخہ دار الکتب العلمیہ نے بیروت سے شائع کیا ہے جو بہت سے فوائد پر مشتمل ہے اور اس پر الدکتور عبد اللطیف اور شیخ ماہر یسین کی تحقیق ہے ۔ ٭ نخبۃ الفکر یہ کتاب حافظ ابو الفضل شہاب الدین ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ (۷۷۳۔۸۵۲ھ) کی تالیف ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ حافظ ابن صلاح رحمہ اللہ (م ۶۴۳ ھ) کی علومِ حدیث کا اختصار ہے ۔ اس کی اہمیت وافادیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ علماء کی ایک جماعت نے اس کا اختصار کیا، شروحات لکھیں اور اسے منظوم انداز میں پیش کیا ۔ یہ کتاب مؤلف رحمہ اللہ کے زمانے میں ہی علماو مدرسین کی توجہ کا مرکز بن گئی اور مختلف مدارس کے نصاب میں شامل ہو گئی ‘ کیونکہ مختصر اور جامع ہونے کے باعث اسے حفظ کرنا آسان اور زیادہ فائدے کا باعث تھا ۔ اس کتاب کی تالیف کے بعد مؤلف موصوف نے خود ہی اس کی شرح بھی کی جو نزھۃ النظر کے نام سے معروف ہے ۔ نخبۃ اور نزھۃ میں مؤلف رحمہ اللہ کے کام کا خلاصہ یہ ہے کہ موصوف نے ان میں علومِ حدیث سے متعلقہ اہم مباحث کو یکجا کر دیا ہے ۔ آپ نے ان میں ایک نئی ترتیب قائم کی جو پہلے کسی نے قائم نہیں کی تھی ۔ شرح میں آپ نے بہت سے ایسے مسائل کی توضیح کر دی جو ابتدائی طالب علم سے مخفی رہ جاتے تھے ۔ شرح میں آپ نے متن کے الفاظ کو یوں ساتھ ساتھ چلایا ہے کہ اگر متن کو ظاہر کرنے والی قوسین کو حذف کر دیا جائے تو عبارت درست معلوم ہوتی ہے ۔ ان میں آپ نے صرف سابقہ کتابوں کا اختصار ہی نہیں پیش کیا بلکہ بہت سی نئی انواع کا بھی اضافہ کیا ہے ۔ جیسے معرفۃ سبب الحدیث،من اتفق اسم شیخہ والراوی عنہ اور معرفۃ من اسمہ کنیتہ وغیرہ ۔ آپ کی نئی شامل کردہ انواع تقریباً ۱۱ ہیں ۔۸۹؎ حدیث کی تقسیمات میں آپ نے چند ایسے مسائل کا بھی اضافہ کر دیاہے جن کا تعلق اصولِ حدیث سے نہیں بلکہ اصولِ فقہ سے ہے جیسے مستفیض وغیرہ ۔نخبۃ الفکر آپ نے دورانِ سفر تحریر فرمائی تھی
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter