Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

1۔ تہذیب الکمال ، از امام مزی رحمہ اللہ (۷۴۲ھ) 2۔ الکاشف ، از امام ذہبی رحمہ اللہ (۷۴۸ھ) 3۔ تہذیب التھذیب ، از حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (م ۸۵۲ ھ) 4۔ تقریب التھذیب، از حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (۸۵۲ھ) یہ تو وہ کتب تھیں جو نقد ِحدیث کی ایک صورت یعنی رواۃ کی جرح وتعدیل سے متعلقہ تھیں ۔ علاوہ ازیں اس کے ساتھ ساتھ نقد ِ سند ومتن کے دیگر اصولوں کو بھی کامل شکل میں مرتب کیا گیا اور ان کتب کو اصولِ حدیث اور علومِ حدیث کا نام دیا گیا ۔ اس سلسلے کی چند اہم کتب اور ان کا تعارف پیش خدمت ہے ۔ ٭ المحدّث الفاصل بین الراوی والواعی یہ کتاب ابو محمد حسن بن عبد الرحمن بن خلاد رامہرمزی رحمہ اللہ (۲۶۵۔۳۶۰ھ)کی تالیف ہے ۔حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (م ۸۵۲ ھ) نے اسے نامکمل قرار دیا ہے ۔۶۰؎ یہ کتاب اصولِ حدیث پر لکھی جانے والی پہلی کتاب شمار کی جاتی ہے ‘ جیسا کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (م ۸۵۲ ھ) نے ہی یہ بات نقل فرمائی ہے۔۶۱؎ اس کے لیے بطور ِ دلیل یہ بات پیش کی جاتی ہے کہ اس فن میں کسی بھی دوسری کتاب کا ذکر نہ تو آپ سے قبل ملتا ہے اور نہ ہی آپ کے زمانے میں ۔ اگرچہ اس فن کے متعلق مختلف تحریری اشیاء موجود تھیں لیکن اپنے دور کی سب سے جامع کتاب یہی ہے ۔ اس کتاب کے متعلق امام ذہبی رحمہ اللہ (م ۷۴۸ ھ) نے کہا ہے کہ یہ علومِ حدیث کی بہت ہی عمدہ کتاب ہے ۔۶۲؎ اس کتاب میں مؤلف موصوف نے پہلے حدیث اور رواۃِ حدیث کا مقام ومرتبہ واضح کیا ہے اور اس کے لیے آیات واحادیث اور اہل علم کے اقوال سے استشہاد کیا ہے ۔ پھر عالی اور نازل سند کے متعلق گفتگو کی ہے ۔ پھر ان لوگوں کا ذکر کیا ہے جنہوں نے طلب علم میں مختلف علاقوں کا سفر کیا ۔ پھر ان کا ذکر کیا ہے جنہوں نے ایسا کوئی سفر نہیں کیا ۔ پھر آپ نے جمع بین الروایہ والدرایہ کے متعلق مختلف اخبار وآثار نقل کیے ہیں جن سے اس کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے ۔ پھر آپ نے ان رواۃ کے اسماء کا ذکر کیا ہے جن میں اکثر علماء کو وہم ہو جاتا ہے اور اس بحث کو مختلف عناوین کے تحت ذکر کیا ہے، جیسے المعروفون بأجدادھم المنسوبون إلیھم دون آبائھم وغیرہ ۔ پھر اسی طرح روایت ودرایت کے متعلق مختلف انواع قائم کی ہیں ۔ پھر مختلف عناوین کے تحت طرق تحمل روایت پر بحث کی ہے ۔ پھر حفظ ِ حدیث کی ضرورت پر کلام کیا ہے اور اس سلسلے میں مختلف شیوخ کے احوال نقل کیے ہیں ۔ پھر اسی طرح چلتے چلتے اس عنوان المصنفون من رواۃ الفقہ فی الأمصار پر جا کر کتاب کو ختم کیا ہے۔ اس کتاب کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس میں اکثر وبیشتر ابحاث تحمل ِحدیث ، ادائے حدیث اور سماعِ حدیث سے متعلق ہیں اور اس کے متعلق یہ کہنا بھی بے جا نہیں کہ یہ کتاب خطیب رحمہ اللہ (م ۴۶۳ ھ) کی الجامع لاخلاق الراوی کے لیے بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ۔ بہرحال اس فن کی پہلی کتاب ہونے کے باعث اس کی قدروقیمت بہت زیادہ ہے اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (م ۸۵۲ ھ) کی یہ بات کہ یہ نامکمل ہے ‘ اس کی اہمیت میں کچھ بھی کمی نہیں کرتی ‘ کیونکہ اس کے لیے بطور ِ شرف اتنی بات ہی کافی ہے کہ یہ اس فن کی اولین کتاب ہے۔ امام رامہرمزی رحمہ اللہ (م ۳۶۰ ھ) نے اس کے ذریعے اہل علم کے بہت سے ایسے اقوال محفوظ کر کے ہم تک پہنچائے ہیں جن تک پہنچنا کسی اور ذریعے سے ممکن نہ تھا اور غالباً یہی اقوال ہی اس کتاب کا مصدر ِ وحید ہیں ۔ اس کتاب کے مختلف نسخے دنیا کی مختلف لائبریریوں میں موجود ہیں ، جیسے ایک نسخہ دار الکتب الظاھریۃ (دمشق) میں ، ایک مکتبہ التکیہ الاخلاصیہ (حلب) میں ، ایک مکتبہ اسکوریال (سپین) میں ، ایک مشہد (ایران) میں ، ایک مکتبہ شہید (استنبول)
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter