Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم ادلہ شرعیہ کے تذکرہ میں قرآن کے بعد آئمہ سنت علی العموم علوم نبوت کے متعلق چار لفظ ذکر فرماتے ہیں : 1۔ خبر 2۔ اَثر 3۔ حدیث 4۔ سنت عاملین بالحدیث جو کتاب اللہ کے بعد حدیث کی حجیت پر یقین رکھتے ہیں اور اسے حجت شرعی سمجھتے ہیں وہ دین کی کتابوں میں مختلف نسبتوں سے مشہور ہیں ، مثلا: 1۔ اہل السنہ 2۔ اہل الحدیث 3۔ اہل الاثر عموما حدیث وسنت کے نقل میں اخبار وآثار دو اشیاء پر مشتمل ہوتے ہیں: 1۔ اِسناد 2۔ متن مزید برآں اہل الحدیث اور اہل الاثر نے ناقلین حدیث کی متنوع صلاحیتوں کے لحاظ سے ان کو مختلف اصطلاحی ناموں سے بیان کیا ہے، جیسے: الحافظ، المحدّث،الحجّۃ، الحاکم وغیرہ۔ اس فصل میں انہی بنیادی اصطلاحات اور تعبیرات کو بیان کیا جائے گا۔ سند کا مفہوم ٭ لغوی مفہوم ٭ امام خلیل بن احمد رحمہ اللہ (م۵۷۱ھ)نے لفظ سند کی وضاحت یوں کی ہے: السند ما ارتفع من الأرض فی قبل جبل أو واد وکل شیء أسندت الیہ شیئا فھو مسند ۱؎ ’’سند پہاڑ یا وادی میں بلند مقام کو کہتے ہیں اور ہر وہ چیز جس پر کوئی چیز بھروسہ کرے مسنَدکہلاتی ہے ۔ ‘‘ ٭ ابن منظور افریقی رحمہ اللہ (م۷۱۱ھ) فرماتے ہیں : السند ما ارتفع من الأرض فی قبل الجبل أو الوادی والجمع الاسناد ۲؎ ’’سند وادی یا پہاڑ میں بلند جگہ کو کہتے ہیں اوراس کی جمع اسناد ہے ۔ ‘‘ ٭ علامہ مجد الدین فیروز آبادی رحمہ اللہ (م۷۱۲ھ) رقمطراز ہیں: السند ما قابلک من الجبل وعلا عن السفح ومعتمد الانسان وضرب من البرود ،وجمعہ أسناد ۳؎ ’’سند کہتے ہیں پہاڑ کے اس حصے کو جو تمہارے بالمقابل ہو ، دامنِ کوہ سے بلند ہو ، قابل اعتماد شخص کو بھی ’سند‘ کہتے ہیں اور اسی طرح کپڑوں کی ایک قسم بھی’سند‘ کہلاتی ہے اور اس کی جمع اسناد ہے ۔ ‘‘ ٭ امام زبیدی رحمہ اللہ (م۱۲۰۵ھ)نے سند کا وہی معنی بیان کیا ہے جو امام ابن منظور رحمہ اللہ نے کیا ہے ۔ مزید فرماتے ہیں : ’’ مجازی طور پر قابل اعتماد شخص کو بھی سند کہہ دیا جاتا ہے، جیسے یوں کہا جاتا ہے کہ’سیّد سند‘ یعنی سید قابل اعتماد ہوتا ہے وغیرہ ۔۴؎ ٭ امام زَین الدین رازی رحمہ اللہ (م۷۷۷ھ) سند کا معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : فلان سند أی معتمد ۵؎ ’’ فلاں شخص سند ہے یعنی قابل اعتماد ہے ۔ ‘‘
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter