Maktaba Wahhabi

علم حدیث میں اسناد و متن کی تحقیق کے اصول محدثین اور فقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں

مؤلف: حافظ حمزہ مدنی

ناشر: شعبہ علوم اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور

سال شائع: 2008ء

185
4۔ جن اخبار آحاد سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے استدلال نہیں فرمایا، تو انہیں بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ 5۔ جب اخبار آحاد کا راوی غیر فقیہ ہو، تو انہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔ 6۔ جب اخبار آحاد کا تعلق بلوائے عامہ سے ہو اور اس کو نقل آحاد کریں ، تو انہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔ 7۔ جب اخبار آحاد پر خیر القرون کے دور میں عمل نہ ہوا ہو، تو انہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔ 8۔ جب اخبار آحاد مسلمات کے خلاف ہوں ، تو انہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔ ٭ فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے ہاں بھی درایتی نقد کا استعمال نمایاں طور پر ملتا ہے۔ اس سلسلہ میں اہل علم نے ان کی طرف سے پیش کیے گئے اصولوں کو ذکر فرمایا ہے۔ ٭ اِمام شاطبی رحمہ اللہ (م ۷۹۰ ھ) اس ضمن میں رقم طراز ہیں : ہذا القسم علی ضربین: أحدہما أن تکون مخالفتہ لأصل قطعیۃ فلا بد من ردہ۔ والآخر أن تکون ظنیۃ إما بأن یتطرق الظن من جہۃ الدلیل الظنّی وإما من جہۃ کون الأصل لم یتحقق کونہ قطعیا وفی ہذا الموضع مجال للمجتہدین، ولکن الثابت فی الجملۃ أن مخالفۃ الظنی لأصل قطعی یسقط إعتبار الظنی علی الإطلاق وہو مما لا یختلف فیہ ۵؎ ’’ظنی دلیل اگر قطعی دلیل کے مخالف ہو تو اس کی دو صورتیں ہیں:ایک یہ کہ اس کا اصل کے مخالف ہونا قطعی ہو، اس صورت میں اس کو رد کردینا لازم ہے۔ دوسری یہ کہ اس کا اصل کے خلاف ہونا ظنی ہو، یا تو اس لیے کہ اصل کے ساتھ اس کی مخالفت ظنی ہے اور یا اس لیے کہ اصل کا قطعی ہونا متحقق نہیں ہوا۔ اس دوسری صورت میں مجتہدین کے لیے اختلاف کی گنجائش ہے، لیکن اصولی طور پر یہ بات طے شدہ ہے کہ ظنی کا قطعی کے مخالف ہونا ظنی کو ساقط الاعتبار کردیتا ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ۔‘‘ ٭ اِمام ابن عبد البر رحمہ اللہ (م ۴۶۳ ھ)عمل اہل مدینہ کے حوالے سے لکھتے ہیں : فجملۃ مذہب مالک فی ذلک إیجاب العمل بمسندہ ومرسلہ مالم یعترضہ العمل بظاہر بلدہ ۶؎ ’’اِمام مالک رحمہ اللہ (م ۱۷۹ ھ) کے مذہب کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ مسند یا مرسل خبر واحد پر عمل کرتے ہیں ، بشرطیکہ وہ عمل اہل مدینہ کے خلاف نہ ہو۔‘‘ ٭ اس کی دلیل بیان کرتے ہوئے ابن رشد الجدّ رحمہ اللہ (م ۵۲۰ ھ) لکھتے ہیں : إن العمل أقوی عندہ من خبر الواحد لأن العمل المتصل بالمدینۃ لا یکون إلا أن توقیف فہو یجری مجری ما نقل نقل التواتر من الأخبار فیقدم علی خبر الواحد ۷؎ ’’اِمام مالک رحمہ اللہ (م ۱۷۹ ھ) کے نزدیک اہل مدینہ کا عمل خبر واحد کے مقابلے میں زیادہ قوی ہے، کیونکہ اس شہر میں جاری ہونے والا عمل بہرحال رسول اللہ صلی اللہ عليہ وسلم کے احکام کے خلاف نہیں ہوسکتا، پس یہ متواتر روایت کے قائم مقام ہے اور اسے خبر واحد پر ترجیح حاصل ہے۔‘‘ المختصر اِمام مالک رحمہ اللہ (م ۱۷۹ ھ) کا اصول یہ ہے کہ اگر کوئی روایت ظاہر قرآن، عمل اہل مدینہ اور قیاس قوی کے معارض ہو تو اس پر عمل نہیں کرتے۔ اس اصول پر انہوں نے متعدد روایات کو قبول نہیں کیا۔ ذیل میں فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ و مالکیہ رحمہم اللہ کی طرف سے پیش کردہ فقہی درایتی اصولو ں کی تفصیلی وضاحت پیش کی جارہی ہے، جن سے مذکورہ اصولوں کی حقیقت کھل کر سامنے آجائے گی کہ کسی صحیح روایت کو پرکھنے کے لیے ان درایتی اصولوں میں کتنا وزن ہے۔
x
صفحہعنوان
1باب اَوّل اِسنادو متن ....معنی، مفہوم اور ارتقاء
2فصل اَوّل اِسناد ومتن کا معنی ومفہوم اور چند بنیادی اصطلاحات کا تعارف
30فصل دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما
31اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد رسالت صلی اللہ علیہ وسلم میں
35اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد صحابہ رضی اللہ عنہم میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تابعین رحمہم اللہ میں
39اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما.... عہد تبع تابعین رحمہم اللہ میں
41اِسناد ومتن کی تحقیق کا اِرتقاء اور نشوونما .... عہد تدوین میں
57فصل سوم روایت ودرایت معنی ومفہوم اور مختلف علوم میں ان کا استعمال
85باب دوم اِسناد ومتن کی تحقیق کا طریقہ کار محدثین کرام رحمہم اللہ کے اصولوں کی روشنی میں
86فصل اوّل اِسنادِ حدیث کی تحقیق کے محدثانہ اُصول
92بحث اول: راوی کا کردار (عدالت)
104بحث ثانی: راوی کی صلاحیت (ضبط)
112بحث ثالث: اِتصال سند
116بحث رابع: سند میں شذوذ وعلت
128فصل دوم متن ِ حادیث کی تحقیق کے محدثانہ اصول
141بحث اَول : شذوذ فی المتن
148بحث ثانی: علت فی المتن
163بحث ثالث: موضوع احادیث کو پہچاننے کی علامات
181باب سوم اِسناد ومتن کی تحقیق....فقہاے کرام رحمہم اللہ کے اُصول اور ان کا جائزہ
186فصل اوّل فقہائے حنفیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
228فصل دوم فقہائے مالکیہ رحمہم اللہ کے درایتی اصول اور بعض امثلہ کی روشنی میں ان کا جائزہ
247باب چہارم علم فقہ اور علم حدیث کا باہمی تعلق اور تقابل محدثین اورفقہاء کے طرز عمل کی روشنی میں
248فصل اَوّل علم حدیث اور علم فقہ دو مختلف فنون ِعلم دونوں کا باہمی تعلق اور تقابل
263فصل دوم اہل فقہ اور اہل حدیث کی باہمی کشمکش اسباب، نتائج اور حل
282فصل سوم السنۃ بین أہل الفقہ وأہل الحدیث شیخ محمد الغزالی رحمہ اللہ کی تصنیف کا تنقیدی جائزہ
306باب پنجم دورِ حاضر میں نقد روایت کا درایتی تصور ایک تنقیدی جائزہ
307فصل اول بر صغیر میں نقد روایت میں عقل کی بنیاد پر استخفاف ِحدیث کا آغاز
318فصل دوم جدید تصور درایت اور جدت پسند مفکرین کے درایتی اصول
321مولانا شبلی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
324مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللہ کے درایتی اصول
326مولانا اصلاحی رحمہ اللہ اور جاوید غامدی کے درایتی اصول
343باب ششم اِسناد ومتن کی تحقیق میں صحابہ رضی اللہ عنہم اورمحدثین رحمہم اللہ کا منہج چند شکوک وشبہات اور ان کاتنقیدی جائزہ
344فصل اَوّل قبو ل ِحدیث میں صحابہ کا منہج اور ’اِستدراکات صحابہ‘ کی نوعیت
349درایت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے چندامثلہ اور ان کا جائزہ
362دیگر صحابہ کے درایتی نقد کی چند مثالیں اور ان کا جائزہ
376فصل دوم چند معروف محدثین رحمہم اللہ کی طر ف منسوب عقلی درایتی اصولوں کی وضاحت
390فصل سوم صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث نبویہ پر محدثین کرام رحمہم اللہ کے حوالے سے پیش کردہ درایتی نقد کی حقیقت
417مراجع ومصادر
Flag Counter