آسمانوں اور زمین کی کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں: ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَایَخْفٰی عَلَیْہِ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآئِ ﴾ [1] ’’بے شک اللہ وہ ہے جس پر کوئی چیز نہ زمین میں چھپی رہتی ہے اور نہ آسمان میں۔‘‘ اسے ہر ایک کا علم ہے۔ کوئی چیز اس کی نگاہوں سے اوجھل نہیں اور کوئی کام اس کے دستِ قدرت سے باہر نہیں، اس لیے نہ کوئی اس سے چھپ سکتا ہے، نہ ہی کہیں بھاگ سکتا ہے۔ |