ایک اور جگہ فرمایا:﴿وَفِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَ. وَفِیْ اَنفُسِکُمْ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ.﴾ (الذاریات: ۲۰،۲۱) ’’اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں اور تمہارے اندر بھی، کیا تم دیکھتے نہیں ۔‘‘نیز فرمایا: ﴿اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِِلَی الْاِِبِلِ کَیْفَ خُلِقَتْ. وَاِِلَی السَّمَآئِ کَیْفَ رُفِعَتْ.﴾ (الغاشیہ: ۱۷۔۱۸)’’کیا اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ ان کی تخلیق کیسے ہوئی اور آسمان کیسے بلند کیا گیا ہے۔‘‘ان آیات میں غور و فکر اور فہم وعقل کا علمی احساس دلایا گیا ہے۔رب العالمین فرماتے ہیں : ﴿کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّکُمْ تَتَفَکَّرُوْنَ.﴾ (البقرۃ: ۲۱۹) ’’اللہ تعالیٰ تمہارے لیے اسی طرح نشانیاں واضح کرتا ہے تاکہ تم غوروفکر کرو۔‘‘﴿تِلْکَ الْاَمْثَالُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُوْنَ.﴾ (الحشر: ۲۱)’’یہ مثالیں ہم لوگوں کے لیے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ غوروفکر کریں ۔‘‘﴿کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ﴾ (یونس: ۳۴)’’ہم غوروفکر کرنے والے لوگوں کے لیے اسی طرح تفصیل کے ساتھ نشانیاں بیان کرتے ہیں ۔‘‘﴿اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَایٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ.﴾ (الرعد: ۳)’’بے شک اس میں غوروفکر کرنے والی قوم کے لیے نشانیاں ہیں ۔‘‘﴿کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْایٰتِ لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ.﴾ (الاعراف: ۳۲)’’علم والے لوگوں کے لیے ہم اسی طرح تفصیل سے آیات کو بیان کرتے ہیں ۔‘‘﴿قَدْ فَصَّلْنَا الْایٰتِ لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ.﴾ (الانعام: ۹۷)