الْاُخْتَیْنِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا.﴾ (النساء: ۲۳)ان تمام مثالوں میں کوئی خصوص نہیں ہے۔۲۔ وہ عام جس سے خصوص مراد ہو:اس کی مثال آیت: ﴿اَلَّذِیْنَ قَالَ لَہُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَکُمْ فَاخْشَوْہُمْ﴾ (آل عمران: ۱۷۳) میں پہلے الناس سے مراد نعیم بن مسعود اور دوسرے الناس سے ابوسفیان مراد ہیں ۔ ان دونوں جگہ ہی عموم مراد نہیں ہے۔ اس کی دلیل بعد والی آیت: ﴿ذٰلِکُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآئَہٗ فَلَا تَخَافُوْہُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ.﴾ (آل عمران: ۱۷۵)ہے، جس میں صرف ایک معین شخص کی طرف اشارہ ہے اور اگر جمع کا معنی مراد ہوتا تو الفاظ اس طرح ہوتے ’’اِنَّمَا اولٰٓئِکم الشَّیْطٰنُ‘‘اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿فَنَادَتْہُ الْمَلٰٓئِکَۃُ وَ ہُوَ قَآئِمٌ یُّصَلِّیْ فِی الْمِحْرَابِ﴾ (آل عمران: ۳۹) حالانکہ آواز دینے صرف جبریل علیہ السلام تھے (نہ کہ تمام فرشتے)، جیسا کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی قراء ت میں ہے۔نیز آیت ﴿ثُمَّ اَفِیْضُوْا مِنْ حَیْثُ اَفَاضَ النَّاسُ﴾ (البقرہ: ۱۹۹)میں ’’النَّاسُ‘‘ سے مراد سیدنا ابراہیم علیہ السلام یا قریش کے علاوہ تمام عرب ہیں ۔۳۔ وہ عام جسے مخصوص کر دیا گیا ہو:جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:﴿وَ کُلُوْا وَ اشْرَبُوْا حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ﴾ (البقرہ: ۱۸۷)