اعجاز القرآن مصطفیٰ صادق رافعیالتصویر الفنی فی القرآن سید قطبمشاہد القیامۃ فی القرآن سید قطب شہیدترجمۃ القرآن الشیخ محمد مصطفی المراغیبحث فی ترجمۃ القرآن محب الدین الخطیبمسألۃ ترجمۃ القرآن مصطفی صبریالنباء العظیم ڈاکٹر محمد عبداللہ درازمقدمہ تفسیر ’’محاسن القرآن‘‘ محمد جمال الدین قاسمیالتبیان فی علوم القرآن الشیخ طاہر الجزائزیمنھج الفرقان فی علوم القرآن محمد علی سلامہ اس آخر الذکر کتاب میں انہوں نے ان مباحث کا اہتمام کیا ہے جو کلیۃ اصول الدین مصر میں دعوت وارشاد میں دورہِ تخصص کرنے والے طلبا کے نصاب میں شامل ہیں ۔مناھل العرفان فی علوم القرآن محمد عبدالعظیم زرقافیمذکرہ علوم القرآن میں الشیخ احمد احمد علی نے ان علوم کا ذکر کیا ہے جو انہوں نے کالج میں دعوت وارشاد کے شعبہ میں پڑھنے والے اپنے شاگردوں کو بتائے تھے۔مباحث فی علوم القرآن صبحی صالحابحاث علی مائدۃ القرآن احمد محمد جمالیہ تمام مباحث علوم القرآن کے نام سے معروف ہوئیں ، یہاں تک کہ اس علم کا نام ہی علوم القرآن مشہور ہوگیا۔اب ہم علوم القرآن کی بحث کی طرف آتے ہیں :علوم:علم کی جمع ہے، اور علم فہم وادراک کو کہتے ہیں ، پھر ایسے مختلف مسائل کو علم کہا جانے لگا جنہیں علمی انداز سے ضبط کیا گیا تھا۔