Maktaba Wahhabi

43 - 290
اب نہیں ہوگا۔ اور امت کا یہی گروہ دجال سے مقابلہ کرے گا اور اسی گروہ میں عیسی علیہ السلام کا نزول ہوگا۔ ان تمام قرآنی و حدیثی نصوص سے عقیدہ ختم نبوت کی حقانیت چمکتے سورج کی طرح عیاں ہے اور اس کا انکار کوئی سیاہ دل شخص ہی کرسکتا ہے جو ہدایت الٰہی سے محروم ہو، ان آیات و احادیث سے یہ بنیادی عقیدہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ختم نبوت کا انکار انسان کو دائرہ اسلام سے خارج کردیتا ہے کیونکہ اسی عقیدہ پر دیگر کئی اہم بنیادی عقائد کا انحصار ہے ، لہٰذا اس عقیدہ کا انکار اسلامی بنیادی عقائد کی پوری عمارت کو منہدم کردیتا ہے، پھراس عقیدہ کا انکار قرآن مجید کی سینکڑوں آیات کا انکار ہے، جبکہ قرآن مجید کی ایک آیت کا انکار بھی کفر ہے۔ اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں مرتے دم تک ختم نبوت پر ایمان کی دولت نصیب فرمائے ، اور ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت کی توفیق عطا فرمائے۔
Flag Counter