میں سے آخری نبی ہوں ۔اور میری مسجد آخری مسجد ہے (جسے کسی نبی نے تعمیر کیا)۔‘‘ 5.’’إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدْ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُولَ بَعْدِي وَلَا نَبِيَّ‘‘[1] ترجمہ: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’رسالت اورنبوت کاسلسلہ ختم ہوچکا ہے ، لہٰذا میرے بعدکوئی رسول اورکوئی نبی نہ ہوگا ۔‘‘ 2.وحی کا سلسلہ تھم جانے کا بیان : 6. ’’كَشَفَ رَسُولُ اللهِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم السِّتَارَةَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ:’’أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ، يَرَاهَا الْمُسْلِمُ، أَوْ تُرَى لَهُ۔۔‘‘[2] ترجمہ: سیدنا عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (دروازے کا) پردہ اٹھایا (اس وقت) لوگ ابو بکر کے پیچھے صف بستہ (نماز ادا کر رہے )تھے۔ آپ نے فرمایا: ’’لوگو! نبوت کی بشارتوں میں سے اب صرف سچے خواب باقی رہ گئے ہیں جو مسلمان خود دیکھے گا یا اس کے لیے (کسی دوسرے کو) دکھایا جائے گا۔‘‘ 7.لَمْ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا المُبَشِّرَاتُ،قَالُوا:’’وَمَا المُبَشِّرَاتُ؟ قَالَ:’’الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ‘‘[3] ترجمہ: سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’نبوت میں سے صرف اب مبشرات باقی رہ گئی ہیں ۔‘‘ صحابہ نے پوچھا کہ مبشرات کیا ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :’’ نیک خواب۔‘‘ |