Maktaba Wahhabi

261 - 290
چراغ مصطفوی ﴿ وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيَاطِينَ الْإِنسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ زُخْرُفَ ’’الْقَوْلِ غُرُورًا ۚ وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ ۖ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ ﴾(الانعام12) ’’اسی طرح ہم نے شیطان سیرت انسانوں اور جنوں کو ہر نبی کا دشمن بنایا۔ جو دھوکہ دینے کی غرض سے کچھ خوش آئند باتیں ایک دوسرے کے کانوں میں پھونکتے رہتے ہیں ۔ اور اگر تمہارا پروردگار چاہتا تو وہ ایسا نہ کرسکتے۔ سو انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے اور ان باتوں کو بھی جو وہ افترا کرتے ہیں ۔‘‘ درج بالا کتب رسائل ویب سائٹ کی کثرت سے ہمیں دھوکہ نہیں کھانا چاہیے کہ کہیں قادیانیت عقائد درست ہی نا ہوں بلکہ. ان کتب میں جو تلبیسات اور علمی خیانتیں مذکور ہیں اہل اسلام نے بلاتفریق مذہب و مسلک ہر دور میں ذکا مسکت پر جواب دیا ہے اور تاقیامت باطل کے نظریات پر مدلل و مزین تردید و تغلیط کرتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ ذیل میں ان اداروں اور تنظیموں کی فہرست دی جا رہی ہے جو کہ اس عظیم جہاد میں مصروف کار ہیں ۔ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم ان اداروں تنظیموں اور شخصیات کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور ان کے ممدو معاون بنیں ۔ تاکہ یہ شخصیات ادارے اور تنظیمیں مزید منظم شکل میں قادیانیت کی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں ۔ (1)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،حضوری باغ روڈ ملتان Pax:0614542277 , Ph-061-4583486/4514122 عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،5 حسین سٹریٹ،مسلم ٹاؤن لاہور(100 کے قریب پمفلٹ شائع کیے ہیں ) 056-2874812عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،ننکانہ۔ اس تنظیم کے تحت 50 سے زیادہ پمفلٹ ضروری کتاب شائع ہو چکے ہیں ۔خط لکھ کر مفت منگوا ئے جاسکتے ہیں ۔ 2)ورلڈ تحفظ ختم نبوت کونسل،جامع مسجد حنفیہ فاروقیہ گلستان کالونی مصطفیٰ آباد ،لاہور۔ 0322-4077511 0321-4880823
Flag Counter