Maktaba Wahhabi

212 - 290
کے حق میں تھیں جو آپ کے تولدسے پہلے پوری ہوگئیں اورنہایت شرم کی بات ہے کہ آپ نے پہاڑی تعلیم کو جوانجیل کا مغز کہلاتی ہے یہودیوں کی کتاب طالمود سے چراکرلکھا ہے ۔اور پھر ایسا ظاہر کیاہے کہ گویایہ میری تعلیم ہے لیکن جب سے چوری پکڑی گئی ۔عیسائی بہت شرمندہ ہیں ۔آپ نے یہ حرکت شاید اس لئے کی ہوگی کسی عمدہ تعلیم کانمونہ دکھاکر رسوخ حاصل کریں ۔لیکن آپ کی اس بیجا حرکت سے عیسائیوں کی سخت روسیاہی ہوئی اورپھر افسوس یہ ہے کہ وہ تعلیم بھی کچھ عمدہ نہیں عقل اورکانشنس دونوں اس تعلیم کے منہ پر طمانچے ماررہے ہیں ۔آپ کا ایک یہودی استاد تھا جس سے آپ نے توریت کو سبقاًسبقاً پڑھاتھا۔معلوم ہوتاہے کہ یاتوقدرت نے آپ کو زیرکی سے کچھ بہت حصہ نہیں دیاتھا اوریا اس استاد کی یہ شرارت ہے کہ اس نے آپ کو محض سادہ لوح رکھا۔بہرحال آپ علمی اورعملی قوی ٰ میں بہت کچے تھے ۔اسی وجہ سے آپ ایک مرتبہ شیطان کے پیچھے پیچھے چلے گئے ۔ ایک فاضل پادری صاحب فرماتے ہیں کہ آپ کو اپنی تمام زندگی میں تین مرتبہ شیطانی الہام بھی ہواتھا چنانچہ ایک مرتبہ آپ اسی الہام سے خداسے منکر ہونے کےلئے بھی تیار ہوگئے تھے ۔ آپ کی انھیں حرکات سے آپ کے حقیقی بھائی آپ سے سخت ناراض رہتے تھے اوران کو یقین تھا کہ آپ کے دماغ میں ضرور کچھ خلل ہے اور وہ ہمیشہ چاہتے رہے کہ کسی شفاخانہ میں آپ کا باقاعدہ علاج ہوشاید خداتعالی شفا بخشے۔ عیسائیوں نے بہت سے آپ کے معجزات لکھتے ہیں ۔مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔اور اس دن سے کہ آپ نے معجزہ مانگنے والوں کو گندی گالیاں دیں اور ان کوحرام کار اورحرام کی اولاد ٹھہرایا ۔ اسی روز سے شریفوں نے آپ سے کنارہ کیا اورنہ چاہاکہ معجزہ مانگ کر حرامکار اورحرام کی اولادبنیں آپ کایہ کہناکہ میرے پیر وزہر کھائیں گے اور ان کو کچھ اثر نہیں ہوگا ۔یہ بالکل جھوٹ نکلا کیونکہ آجکل زہر کے ذریعہ سے یورپ میں بہت خودکشی ہورہی ہے ۔ہزار ہامرتے ہیں ۔ایک پادری گو کیسا ہی موٹا ہو۔تین رتی اسٹر کنیا کھانے سے دوگھنٹے تک با آسانی مرسکتا ہے ۔پھر یہ معجزہ کہاں گیا۔ایسا ہی آپ فرماتے ہیں کہ میرے پیروپہاڑ کو کہیں گے کہ یہاں سے اٹھ اوروہ اٹھ جائے
Flag Counter