Maktaba Wahhabi

2 - 290
یعنی گھاٹ سب فتنوں کا شیطان ہے جو جن وانس میں سے اپنے پیروکاروں کی آبیاری کرتاہے اور پھر امت مسلمہ کے بنیادی عقائد کو مشکوک کرنے کی غرض سے ان چیلوں کو استعمال کرتاہے ۔ انہیں چیلوں میں سے ایک مرزا غلام احمد قادیانی ہے ۔ جس نے برصغیر پاک وہند میں نبوت کا دعویٰ کیا اور مسلمانوں کے اساسی عقیدہ ختم نبوت پر نقب لگانے کی ناکام سعی کی ۔ ایک وقت تھا اس فرقے کے فتنہ پرور لوگ سر چھپاتے پھرتے تھے لیکن آج وہ دندناتے اور سوشل میڈیا الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اپنے افکاروخیالات اعمال واعتقادات کا اظہار کرتے پھرتے ہیں ۔ اپنا اثر ورسوخ استعمال کرکے نصاب میں تبدیلی کرواتے ہیں ۔ اور کھلے عام لوگوں کو اسلام کے نام پر اپنے کافرانہ مذھب کی دعوت دیتے ہیں ۔ حالانکہ ملکی آئین میں متفقہ طور پر انہیں غیر مسلم اقلیت قرار دیا جاچکا ہے ۔ الغرض قادیانی فرقے کے لوگوں کی دیدہ دلیری سے اپنی دعوت کو عام کرنے کی وجہ سے ضروری ہے کہ اہل حق اپنی کاوشیں تیز کریں اور اس فتنے سے لوگوں کو بچائیں اور ان کے شبہات کا رد کریں ۔ اسی غرض سے سہ ماہی ’’ البیان ‘‘ کی مجلس ادارت نے یہ فیصلہ کیا کہ البیان کی ایک خصوصی اشاعت کا اجراء کیا جائےجس میں اس فتنے کی حقیقت ، ان کے شبہات ،اور حربوں سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور اس کا مدلل جواب بھی دیا جائے ۔ یہ اشاعت اسی عزم کی عملی صورت ہے ۔ لہٰذا ادارہ ان تمام علماء کرام کا مشکور وممنون ہے جنہوں نے اس اہم اشاعت میں علمی اشتراک فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے ۔ اور قارئین کو ان تحریروں کو پڑھنے اور قادیانی فتنے سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انه ولی التوفیق ۔
Flag Counter