Maktaba Wahhabi

البیان شمارہ 23

مؤلف: خالد حسین گوریہ

ناشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی

افتتاحیہ بسم الله، والحمد لله، والصلاة والسلام على رسول اللّٰه وعلى آله وصحبه ومن اهتدى بهداه. أما بعد دورِ حاضر میں امت مسلمہ جس عہد سے گذر رہی ہے یہ عہد فتنوں کے اعتبار سے اپنے عروج پر ہےبالکل ایسے ہی جیسا کہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ’’ فتنًا كقطع الليل المظلم، يصبح الرجل فيها مسلمًا ويمسي كافرًا، ويمسي مؤمنًا، ويصبح كافرًا، يبيع دينه بعرض من الدنيا‘‘[1] ’’ رات کی تاریکی کی مانند فتنے ، بندہ صبح کو مسلم ہوگا اور شام کو کافر ، اور شام کو مومن ہوگا اور صبح کو کافر اپنا دین دنیا کے چند ٹکوں کے عوض بیچ ڈالے گا۔‘‘فتنہ گر وفتنہ بازوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ کسی طرح اسلام کی بنیادی ایمانیات لوگوں کے دلوں میں متزلزل کرنا ، فتنے کیسے بھی ہوں ، چاہے پرویزی فتنہ ، اصلاحی فتنہ ، نیچری فتنہ ، انکارِ حدیث فتنہ ، رافضی فتنہ ، قادیانی فتنہ ۔ راستے بھلے جدا ہوں لیکن گھاٹ ان سب کا ایک ہی ہے جس کا ذکر اللہ رب اللعالمین نے اس آیت میں فرمایا ہے : ﴿ وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوًّا شَيَاطِينَ الْإِنسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَىٰ بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُورًا﴾( سورۃ الانعام ۔ آیت ۱۱۲ ) ایک اور مقام پر فرمایا : ﴿هَلْ اُنَبِّئُكُمْ عَلٰى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيَاطِيْنُ ،تَنَزَّلُ عَلٰى كُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيْـمٍ ،يُلْقُوْنَ السَّمْعَ وَاَكْثَرُهُـمْ كَاذِبُـوْنَ﴾(الشعراء/221-223)
x
صفحہعنوان
1افتتاحیہ
3آیت خاتم النبیین سے متعلق قادیانی شبہات اور ان کا جواب
24عقیدہ ختم نبوت قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں
447ستمبر 1974ء عہد ساز تاریخی دن! <mfnote>
47تاریخ ِ قادیانیت
69پیشوائے قادیانیت مرزا غلام قادیانی انسانی تاریخ کا ایک مکروہ چہرہ
133علمائے اہلحدیث کی ردِّ قادیانیت اور تحریک ختم نبوت کے لیے خدمات
144فاتح قادیان ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ کا قادیانیوں کے ساتھ مباہلے پر ہونے والے مناظرے کا تفصیلی احوال
200قادیانی عقائد کا ایک جائزہ
228جھوٹے مدعیان نبوت کے ظہور کے اسباب اور مسلم معاشروں پر اس کے اثرات
244قادیانی لٹریچر پر ایک طاہرانہ نظر بعنوان ’’شراربولہبی‘‘
265قادیانی لٹریچر میں خوفناک تحریف
269قادیانیوں کا طریقۂ واردات
2797 ستمبر 1974ء کی ’’فتح مبین‘‘ کا ایک گمنام مجاہد
286مولانا عبد اللہ شاہجہاں پوری ردقادیانیت کے ایک گمنام مجاہد اور اس کی تالیف کا تذکرہ
Flag Counter