Maktaba Wahhabi

97 - 100
ثالث عشر سیرت و تاریخ کی کتب سے اہم نتائج آپ ۲۸/۱۳۲ پر غزوات کی روایات پر بحث کرنے سے قبل فرماتے ہیں : ’’اللہ تعالیٰ نے بدر کے موقع پر مسلمانوں کی مدد فرمائی یہ اس کی نعمت اور رحمت تھی۔ اور ایسے ہی أحد کے موقع پر مسلمانوں کی ھزیمت بھی ان پر اس کی رحمت اور نعمت تھی۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان گرامی ہے :’’ اللہ تعالیٰ مومن کے لیے جو بھی فیصلہ فرماتے ہیں اس میں اس کے لیے خیر اور بہتری ہوتی ہے۔ یہ شرف مؤمن کے علاوہ کسی کے نصیب میں نہیں آتا۔ اوراگر مؤمن کو کوئی بھلائی پہنچتی ہے تو وہ اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے؛ یہ اس کے لیے بہتر ہے۔ اور اگر اسے کوئی برائی پہنچتی ہے تو وہ اس پر صبر کرتا ہے ؛ یہ اس کے لیے بہتر ہے۔‘‘ ایسے ہی آپ ۲۱/ ۳۱۶ پر فرماتے ہیں : ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت یہ تھی کہ وہی کچھ نوش فرماتے جو اپنی سرزمین پر پاتے ؛ اور جو کچھ میسر آتا وہ پہن لیتے۔ اور جو چیزیں اللہ
Flag Counter