Maktaba Wahhabi

78 - 100
پھر ان کا کوئی نام و نشان نہیں ملتا۔ اگرایسی کوئی کتاب یا تحریرموجود نہ ہوتی تو شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کبھی اپنی کتابوں کوئی ایسی چیز نقل نہ کرتے۔‘‘ [آراء الفرق الإسلامیۃ في کتب شیخ الإسلام ابن تیمیۃ ۱/۸۳] عاشراً: زمانہ کے لحاظ سے واقعات میں تقابل دو زمانوں ؛ اور زمانہ ماضی اور دور شیخ الاسلام کے واقعات کے مابین تقابل (فتاوی میں ۲۸/۴۲۹ پر ) آپ لکھتے ہیں : ’’ جب مسلمانوں کے ساتھ احد کا واقعہ پیش آیا؛ احد کا واقعہ بدر سے ایک سال بعد کاہے؛اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو سال بعد کا ہے۔ اس سال بھی خندق والے سال مسلمانوں کی طرح دشمن کی طرف سے بہت بڑی آزمائش کا سامنا کرنا پڑا۔ خندق والے سال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عام مسلمان بھی بہت بڑی آزمائش سے گزرے۔ غزوہ خندق کو ہی غزوہ احزاب بھی کہا جاتا ہے۔اس غزوہ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے سورت احزاب نازل فرمائی۔ اس سورت میں اللہ تعالیٰ نے ان غزوات کا ذکر کیا ہے جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب بندے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت فرمائی تھی۔ اہل ایمان کے لشکر کو عزت اور غلبہ نصیب ہوئے؛ جب کہ احزاب کے لشکر کو ذلت و رسوائی کے ساتھ منہ کی کھانا پڑی۔ وہ لوگ جو
Flag Counter