Maktaba Wahhabi

75 - 100
ابواب کی کثرت اور ان کی فروعات کا ہونا میرے اور میری تمنا کے درمیان حائل ہوگیا۔‘‘ جب کبھی مجھے یہ خیال آیا کہ میں آپ کے مجمل علوم کے انکشاف تک پہنچ گیا ہوں اور میں نے آپ کے أہداف اور غایت کا تعین کیا تو مجھے یوں لگا جیسا کہ میں اس امت کے تمام علماء و حکماء ؛ فلاسفہ اور مفکرین کے علوم و افکار کااحاطہ کرنا چاہتا ہوں ۔ اس دشواری کا سبب یہ ہے کہ علامہ ابن تیمیہ اپنے زمانے کے تمام علوم کا احاطہ کئے ہوئے تھے۔ اور آپ نے ان علوم سے مسائل بھی نکالے ہیں ۔ اور ان پر نقد و جرح بھی کی ہے۔ اور پھر اس کے بعد اپنی خاص رائے کا اظہار کیا ہے ۔ ثامناً: کتب تاریخ پر وسعت اطلاع جب آپ قدیم تاریخ کے متعلق گفتگو کرتے ہیں تو اسکندر مقدونی اور ذی القرنین کے مابین مقارنہ کرتے ہوئے ثابت کرتے ہیں کہ یہ دونوں مختلف افراد تھے۔اور ان میں سے ایک اہل ایمان تھا جب کہ دوسرا مشرک تھا۔ اور جب حضرت شعیب علیہ السلام کا ذکر کرتے ہیں تو نبی شعیب علیہ السلام اور اس شعیب کے درمیان فرق کرتے ہیں جن کی بیٹی سے حضرت موسی علیہ السلام نے شادی کی تھی۔
Flag Counter