ثانی عشر: بعض کتب پر نقد شیخ الاسلام رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ’’ الفتاوی ‘‘ میں بہت ساری کتابوں کا نام لیا ہے‘ اوران پر تنقید بھی کی ہے۔ ان میں حدیث ‘ تفسیر‘ فلسفہ اور دوسرے علوم کی کتابیں شامل ہیں ۔مگر یہاں پر ان کتابوں کا ذکر کیا جائے گا جن کا تعلق تاریخ اور سیرت سے ہے۔ آپ نے ایک کتاب کا تذکرہ کیاہے‘ اور پھر فرمایا(۱/۲۵۸)ہے : ’’مسلمان علماء میں سے کوئی ایک ایسا عالم جس کی بات پر اعتماد کیا جاتا ہو ‘ وہ اس طرح کی بات یا اس کے[ساتھ ملتی جلتی بات] مشابہ نقل نہیں کرسکتا ؛ایسی باتیں اسی قسم سے تعلق رکھتی ہیں جو کچھ اسحق بن بشر نے اپنی کتاب المبتداء میں نقل کیا ہے ۔ ‘‘ [1] ایسے ہی آپ نے علم حدیث کے میدان میں اپنے تجربہ اورمہارت کی بنیاد پر |