Maktaba Wahhabi

96 - 100
حلیۃ الأولیاء کی شروع میں درج کی گئی ہے۔ جبکہ ابو اللیث سمرقندی اور عبد العزیز کنانی اور أبو علی بن البناء اور ان کے امثال دوسرے شیوخ ؛ اور ابو بکر الخطیب اور أبو الفضل بن ناصر؛ اور ابو موسی المدینی اور ابو القاسم بن عساکر اور حافظ عبد الغنی اور ان کے امثال جو کہ علوم حدیث پر دسترس رکھنے والے علماء ہیں ؛ یہ حضرات اپنی عادت کے مطابق اپنی کتب میں مطلق طور پر روایات کو بغیر کسی تفریق کے جمع کردیتے ہیں تاکہ یہ پتہ چل جائے کہ اس باب میں یہ روایت بھی موجود ہے ؛ اس سے ان کی مراد ہر گز یہ نہیں ہوتی کہ ان کی ہر ایک روایت قابل احتجاج بھی ہے۔ ان میں سے ہی کوئی محدث ان میں سے کسی ایک روایت پر بحث کرتا ہے تو کہتا ہے:’’یہ حدیث غریب اور منکراور ضعیف ہے۔اور کبھی کسی حدیث پر کلام نہیں بھی کرتے۔پھر آپ نے ان لوگوں کے روایات جمع کرنے کے طریقہ پر بحث کرتے ہوئے فرمایا ہے:’’ یہ لوگ روایات جمع تو کرتے ہیں مگر ان پر نقد و تبصرہ کی ذمہ داری ان کے نقل کرنے والے پر ڈال دیتے ہیں ۔‘‘
Flag Counter