جھوٹ ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں ۔ اور بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن میں حضرت ابو یزید بسطامی سے غلطی ہوگئی ہے۔ اور میں بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو کہ حضرت ابو یزید کا عمدہ کلام بھی جمع کیا گیا ہے۔ اور پھر بعض انساب کی کتابوں پر تبصرہ کیا ہے ؛ چنانچہ۴/۵۰۹ پر فرماتے ہیں : ’’ جو کچھ زبیر بن بکار نے اپنی کتاب ’’ انساب قریش میں بیان کیا ہے ؛ آپ ایسے مسائل کو تمام لوگوں سے زیادہ جاننے والے ہیں .... زبیر نسب کے سبب سے بڑے عالم ہیں ۔اور اس سبب کی بنا پر باقی علماء سے افضل ہیں ۔ ‘‘ پھر آپ نے کتابوں کے ایک مجموعے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی روایات اور حکایات پیش کی ہیں اور ان کے مؤلفین کا منہج بھی بیان کی ہیں ۔ چنانچہ ۱/۲۶۰ پر فرماتے ہیں : ’’ جیسا کہ اوقات ؛اماکن ؛ شخصیات اور عبادات کے فضائل بیان کرتے ہوئے مصنفین کی عادت ہے ؛ جیسا کہ ابو الشیخ الاصفہانی نے فضائل اعمال اور دیگر کتب میں روایات کو نقل کیا ہے؛ کیونکہ کثرت روایات کی وجہ سے اس نے ان کتابوں میں بہت ساری روایات کو جمع کیا ہے۔ اس کتاب میں بہت ساری روایات صحیح اور حسن درجہ کی ہیں اور بہت سی روایات ضعیف اور کمزور ہیں ۔ یہی حال فضائل صحابہ میں خیثمہ بن سلیمان کی روایات کا ہے ؛اور ابو نعیم الاصفہانی نے فضائل خلفاء میں بھی ایسی روایات جمع کی ہیں ۔یہ ایک علیحدہ سے کتاب ہے جسے |