Maktaba Wahhabi

94 - 100
پھر آپ کتاب ’’حلیۃ الاولیاء‘‘ کی توثیق کرتے ہوئے ۱۸/۷۳ پر لکھتے ہیں : ’’جب کہ کتاب حلیۃ الاولیاء زہاد کی خبروں میں متاخرین کی تصانیف میں سے سب سے عمدہ کتاب ہے ۔ اس میں ایسی حکایات بھی ہیں جن کے بیان کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اور اوائل کے متعلق مروی روایات میں بہت سی چیزیں نہ صرف ضعیف بلکہ موضوع ہیں ۔ ‘‘ پھر آپ نے بعض تاریخی روایات کی کتب اور ان کے فضائل بیان کئے ہیں ؛ چنانچہ آپ ۱۸/۷۲ پر فرماتے ہیں : ’’ ابو الفرج ابن الجوزی کی کتاب ’’صفوۃ الصفوۃ ‘‘ میں بھی حلیہ اولیاء کی جنس کی روایات نقل کی گئی ہیں ۔ان میں اکثر روایات صحیح ہیں ۔ مگر اس کے باوجود ان دونوں کتابوں بعض باطل احادیث اور حکایات موجود ہیں ۔ جب کہ امام أحمد کی کتاب ’’الزہد‘‘ اور اس جیسی بعض دوسری کتابوں میں ایسے موضوع احادیث نہیں ہیں جیسے ان کتابوں میں ہیں ۔ اس لیے کہ ان کتابوں میں ان لوگوں سے روایات نقل نہیں کی جاتیں جو جھوٹ بولنے میں معروف ہیں ۔‘‘ نیز آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ ابو الفضل الفلکی نے ایک کتاب جمع کی ہے؛ جس میں ابو یزید بسطامی کا کلام جمع کیا گیا ہے اور اس کا نام رکھا ہے ’’ النور من أخبار طیفور‘‘اس میں بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن کا ابو یزید بسطامی پر
Flag Counter