Maktaba Wahhabi

80 - 100
کتاب و سنت کے دلائل سے واضح ہیں ۔ اس کے بعد آپ نے اموی اور عباسی دور حکومت کے درمیان مقارنہ اور تقابل کیا ہے۔ چنانچہ (۴/۲۱پر) آپ فرماتے ہیں : ’’ خلفاء بنی عباس نماز کے اوقات کے بنو امیہ کے خلفاء کی نسبت بہت اچھے پابند تھے۔‘‘ نیز آپ اندلس میں حکام بنی امیہ؛ خلفاء بنی عباس اور بنو عبید کے مابین تقابل کرتے ہوئے(۱۸/۱۷۹ پر) فرماتے ہیں : ’’ بنو عبیداللہ القداح ملحد تھے۔ نام ان کاتو بنو عبید تھا لیکن باطن میں وہ ملحد ؛زندیق اور منافق تھے۔ان کے نسب کا دعوی بھی اسی طرح باطل تھا جیسے ان کا دین۔ان کے بر عکس عباسی اور اموی حکمرانوں کا نسب صحیح تھااوروہ اپنے جیسے دوسرے مسلمان خلفاء کی طرح مسلمان تھے۔ جب سے نفاق و بدعات اور فسق و فجوراور دین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف امور عام ہونے لگے تو آہستہ آہستہ رومی عیسائی بھی شام اور الجزیرۃ کی سرحدوں کی طرف بڑھنے لگے۔ پہلے وہ ایک ایک کرکے سرحدی علاقوں پر قبضہ کرتے چلے گئے یہاں تک کہ چوتھی صدی ہجری کے آخر تک بیت المقدس پر قبضہ کرلیا۔ اس کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے دمشق کا محاصرہ کرلیا۔ اس وقت اہل شام کی حالت کافر عیسائیوں
Flag Counter