Maktaba Wahhabi

81 - 100
اور ملحدین سے بھی زیادہ بری تھی۔‘‘ پھر آپ ہلاکو خان اور بخت نصر کے مابین تقابل کرتے ہوئے (۱۳/۱۸۰ پر) فرماتے ہیں : ’’ بعض مشائخ کہا کرتے تھے : ’’ تاتاری بادشاہ ہلاکو خان؛ جس نے بغداد میں عباسی خلیفہ پر غلبہ پاکر قتل عام کیا‘اور ایک بہت بڑا مقتل سجایا؛ کہا جاتا ہے کہ بغداد میں دس لاکھ لوگ قتل کئے گئے۔ ایسے ہی شہر حلب میں قصر شاہی میں لوگوں کو قتل کیا گیا۔ بعض مشائخ کہتے ہیں یہ مسلمانوں کے لیے ایسے ہی تھا جیسے بنی اسرائیل کے لیے بخت نصر۔ اور ان لوگوں کے بلاد اسلامیہ پر غالب آنے کا سبب مسلمانوں کے مابین کفر و الحاد اور نفاق و بدعات کا انتشار تھا۔‘‘
Flag Counter