Maktaba Wahhabi

65 - 100
ابراہیم علیہ السلام کی قبروں کے۔ جب بہت ساری قبریں اپنی طرف سے خود ساختہ اورجھوٹ تھیں تو اہل علم حضرات ہر دور میں لوگوں کو ان کے جھوٹ ہونے کے بارے میں خبردار کرتے چلے آئے ہیں ۔ اس بارے میں اہل علم کے ہاں معروف کتب اور تصنیفات بیان سے بھری ہوئی ہیں ۔ حق اور سچ کے متلاشی اہل علم حضرات یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں ۔ ‘‘ پھر آپ نے اس موقع پر بدعات کے ظہور کی تاریخیں متعین کی ہیں اور یہ بتایا ہے کہ کون سے شہر میں کونسی بدعت ظاہر ہوئی۔ چنانچہ آپ ۲۰/۳۰۰ پر فرماتے ہیں : ’’ تینوں بہترین اور فضیلت والے زمانوں میں مدینہ میں کسی بھی بدعت کو سرے سے کوئی بھی فروغ اور پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔ اور نہ ہی عقیدہ کے باب میں کوئی بدعت ایسے ظاہر ہوئی جیسا کہ باقی شہروں میں بدعات ظاہر ہوئی تھیں ۔ پس میں کوفہ میں ارجاء اور شیعیت کی بدعت پیدا ہوئی۔ یہاں سے یہ بدعات باقی شہروں میں پھیلیں ۔ بصرہ سے قدریہ ؛ معتزلہ اور جھوٹی صوفیت اور تعبد کی بدعت ظاہر ہوئی ۔ اور پھر باقی شہروں میں پھیل گئیں ۔شام میں قدریہ اور نواصب کی بدعات ظاہر ہوئیں ۔ جب کہ جھمیت کی بدعت خراسان میں ظاہر ہوئی۔
Flag Counter