Maktaba Wahhabi

59 - 100
کہنے لگے: ’’ہم میں سے ہر ایک آدمی کھڑا ہو ؛اور رکن یمانی کو پکڑ کر اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجت کا سوال کرے۔بیشک اسے اس کی طلب کے مطابق دیا جائے گا۔‘‘پھر کہنے لگے: اے عبداللہ بن زبیر! پھلے آپ کھڑے ہوں ؛بیشک آپ اسلام میں ہجرت کے بعد پہلے مولود ہیں ۔ آپ کھڑے ہوئے اوررکن یمانی پکڑ کر کہنے لگے: ’’ اللہ تعالیٰ آپ عظمت والے ہیں ؛اور آپ سے ہر بڑی چیز کا سوال اور امید کی جاتی ہے۔ اے اللہ! میں آپ سے آپ کے رخ انور کی حرمت؛آپ کے عرش کی حرمت اور نبی کی حرمت کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے دنیا سے اس وقت تک نہ اٹھانا یہاں تک کہ مجھے حجاز کی ولایت نصیب ہوجائے۔ اور میرے ہاتھ پر خلافت کی بیعت کرلی جائے۔ پھر آپ بیٹھ گئے۔ پھر مصعب بن زبیر کھڑے ہوئے اور رکن یمانی پکڑ کر کہنے لگے:’’ اے اللہ تعالیٰ! بیشک آپ ہر ایک چیز کے پالنے والے ہیں ؛اور ہر ایک چیز نے آپ کی ہی طرف لوٹ کر جانا ہے؛ میں ہر چیز پر آپ کی قدرت کے وسیلہ سے آپ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے اس وقت تک موت نہ دینا یہاں تک مجھے عراق کی ولایت نصیب ہوجائے؛ اور میں سکینہ بنت حسین سے شادی کرلوں ۔ پھر اس کے بعد عبدالملک بن مروان کھڑاہوا اور اس نے رکن یمانی پکڑ کر کہا:
Flag Counter