Maktaba Wahhabi

52 - 100
جو کچھ ایسے جاہل لوگ نقل کرتے ہیں جنہیں نہ ہی عقل و تمیز ہے اور نہ ہی علم کے ساتھ المام اور معرفت؛ کہ اہل بیت کو قیدی بنا کر دو کوہانوں والے منہ زور اونٹوں پر بیٹھا کر پھرایا گیا۔اوراس وقت سے ان اونٹوں کے کوہان نرم ہوگئے ۔ چنانچہ آپ ان پررد کرتے ہوئے (۲۷/۴۸۱پر) فرماتے ہیں : ’’یہ ایک ایسا کھلاہوا جھوٹ ہے جو بولنے والے کے لیے رسوائی کا باعث ہے۔اس لیے کہ دوہری کوہانوں والے اونٹ اس وقت سے موجود ہیں جب سے اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا کیا ہے جیسے کہ حیوانات کی دوسری اجناس پائی جاتی ہیں ۔‘‘ مقتل حضرتِ حسین رضی اللہ عنہ پر تبصرہ کرتے ہوئے (۲۷/۴۷۰پر )فرماتے ہیں : ’’جو بات صحیح بخاری میں ثابت ہے وہ یوں ہے کہ:حضرت حسین رضی اللہ عنہ کا سر عبیداللہ بن زیاد کے سامنے لایاگیاجو کہ یزید کی طرف عراق کا والی تھا۔ وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے سامنے آپ کے دانتوں پر لاٹھی سے مارنے لگا‘‘[1]جب کہ مسنداحمد کی روایت کے مطابق یہ
Flag Counter