Maktaba Wahhabi

51 - 100
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دھلن کا پانی پیا جس سے آپ کو اگلوں اور پچھلوں کا علم حاصل ہوگیا؛ یہ انتہائی قبیح قسم کا گندا جھوٹ ہے۔ (۲۷/۴۶۷ پر) آپ فرماتے ہیں :’’ عسقلان میں جو قبر حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے؛ وہ ایک کھلا ہوا جھوٹ اورباطل ہے۔‘‘ ایسے ہی آپ نے شیعہ کے ان مزاعم پربھی رد کیا ہے جن کے مطابق اہل بیت کو قیدی بنایاگیا تھا۔چنانچہ (۳۵/۷۹ پر) آپ فرماتے ہیں : ’’ الحمد للہ! اہل بیت کو کبھی بھی قیدی نہیں بنایا گیا۔اور حجاج بن یوسف نے بنی ہاشم میں سے کسی ایک کو بھی قتل نہیں کیا۔‘‘ نیز آپ نے یہ واضح کیا ہے کہ حجاج کے انتہائی خونخوار ہونے کے باوجود اس نے اشراف[سادات]میں سے کسی ایک کو قتل نہیں کیا اور نہ ہی وہ انہیں ختم کرنا چاہتا تھا۔آپ فرماتے ہیں :’’ جہلاء لوگ جو یہ بات کہتے ہیں کہ : حجاج نے اشراف کو قتل کیا اور وہ انہیں جڑوں سے ختم کرنا چاہتا تھا۔یہ بات لوگوں کے حالات سے انتہائی درجہ کی جہالت پر مبنی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حجاج کے انتہائی درندہ صفت خونخوار[1]ہونے کے باوجود کہ اس نے لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو قتل کیا تھا؛ لیکن اس نے اشرافِ بنی ہاشم میں سے کسی ایک کو بھی قتل نہیں کیا۔‘‘
Flag Counter