Maktaba Wahhabi

48 - 100
زمین کردیا؛ یہ سب کھلا ہوا جھوٹ ہے؛ ایسی باتیں اہل علم اصحاب المغازی اور سیرت نگاروں میں سے کسی ایک نے بھی روایت نہیں کیں ۔ ایسی باتیں وہیں لوگ بیان کرتے ہیں جو انتہائی درجہ کے جاہل اور جھوٹے ہیں ۔اس سے بھی بڑا جھوٹ یہ ہے کہ حضرت علی کے بازو پر سے پورا لشکر اور خچریں گزرگئیں ۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خچر کو بددعا دی کہ اس کی نسل نہ پھیلے۔بیشک یہ واقعات اور اس جیسے دوسرے قصے وہی لوگ روایت کرتے ہیں جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے احوال اور لوگوں کے حالات سے پرلے درجے کے جاہل ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ خچر آج تک موجود ہے؛ مگر اس کی اپنی اولاد نہیں ہوتی۔ اور یہ کہ خیبر کے موقع پر لشکر میں کوئی خچر موجود ہی نہیں تھی۔اور نہ ہی اس وقت تک مسلمانوں کے پاس کوئی خچر تھی۔اور نہ ہی مدینہ میں کوئی خچر تھی اور نہ ہی اس کے گرد و نواح کے اہل عرب میں ۔ سوائے اس خچر کے جو مصر کے حکمران مقوقس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیے میں بھیجی تھی۔ اور یہ ہدیہ بھی غزوہ خیبر کے بعد آیا تھا۔ ‘‘ ایسے ہی وہ مبالغہ آمیزی جسے کوئی بھی عقلمند نہیں مان سکتاشیعہ کا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق یہ قول ہے :’’ آپ حضرت موسی علیہ السلام کا عصی؛حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اور حضرت سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی ہیں ۔‘‘ایسی بات کوئی بھی عقلمند نہیں کہہ
Flag Counter