Maktaba Wahhabi

46 - 100
اور انہیں اسلام اور ایمان کی کوئی معرفت نہیں ۔ یہ روایت بھی اس روایت سے مشابہت رکھتی ہے جس میں ہے کہ : ’’غزوہ حنین یا کسی دوسرے موقع پر جب مسلمانوں کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تو اہل صفہ نے کفار کے ساتھ مل کر لڑائی لڑی۔ اور کہنے لگے:’’ ہم اللہ کے ساتھ ہیں جس کے ساتھ اللہ ہوگا ہم بھی اس کے ساتھ ہوں گے ۔‘‘ اس طرح کی ایک دوسری روایت بھی ہے جس میں ہے:’’ معراج کی صبح اہل صفہ اس راز کے متعلق گفتگو کرنے لگے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو چھپانے کا حکم دیا تھا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: تمہیں اس بات کا علم کیسے حاصل ہوگیا؟۔ تو کہنے لگے: ’’ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس کی تعلیم دی ہے ۔‘‘تو آپ نے فرمایا:’’اے میرے رب! کیا تو نے مجھے یہ حکم نہیں دیا تھا کہ اس راز کو افشاں نہ کروں ؟۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا:’’ ہاں میں نے آپ کو تو یہ حکم دیا تھاکہ اسے افشاں نہ کریں ؛ مگر میں نے خود ہی انہیں یہ بتایا ہے ۔‘‘ اس طرح کی روایات وہی طوائف روایت کرتے ہیں جو اپنے آپ کو اسلام کی طرف منسوب کرتے ہیں ؛اور ان میں دین اسلام سے انتہائی درجہ کی جہالت اور گمراہی پائی جاتی ہے۔ اور اسی جہالت اور گمراہی پر وہ اس نفاق اوران بدعات کی بنیاد رکھتے ہیں جو ان سے
Flag Counter