ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کو زندہ کیا تھا ؛ یہاں تک ان دونوں نے اسلام قبول کیااور پھر اس کے بعد دوبارہ مر گئے؟چنانچہ ( ۴/۳۲۴پر ) آپ فرماتے ہیں : ’’ محدثین میں سے کسی ایک کے ہاں بھی یہ روایت صحیح نہیں ہے۔ بلکہ حدیث کی معرفت رکھنے والوں کا اتفاق ہے کہ یہ اپنی طرف سے جھوٹ گھڑا گیا ہے۔ اگرچہ اسے ابوبکر الخطیب نے اپنی کتاب ۔’’ السابق و اللاحق‘‘ میں ؛ اور ابوالقاسم السہیلی نے ’’شرح السیرۃ‘‘ میں مجہول اسناد سے روایت کیا ہے۔ اور اسے امام ابو عبداللہ القرطبی نے’’التذکرۃ‘‘ میں بھی نقل کیا ہے؛ اور اس طرح کی دوسری کتابوں میں بھی یہ روایت موجود ہے؛ مگراہل علم کے مابین اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ یہ روایت ایک کھلاہوا جھوٹ ہے جیسا کہ کئی ایک علماء نے کہا ہے۔ ‘‘[1] |