چوتھے شبے میں آپ نے شاہ ولی اللہ صاحب کا حوالہ دیا ہے ہم بھی شاہ صاحب کے مسلک کی وضاحت اوپر کر آئے ہیں۔ پانچویں شبہ کے جواب میں مولانا فرمایا ہے کہ تذکیر کی آیات آسان ہیں اور احکام کی آیات مشکل۔ یہ بڑا پرانا مغالطہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن اور سنت میں علی الاطلاق مشکل مقامات بھی ہیں اور آسان بھی لیکن یہ بالکل بے معنی ہے کہ اسے مجتہد کے سوا سمجھنا ممکن نہیں۔ آپ حضرات مدارس میں پڑھاتے ہیں کتابوں پر شروح اور حواشی لکھتے ہیں آپ کے مخالفین بھی اپنی بساط کے مطابق یہی کچھ کرتے ہیں ان کے لیے ائمہ اجتہاد نے فرمایا ہے اپنی سمجھ کے مطابق کتاب وسنت پر عمل کرو اورہماری تقلید سے بچو ((خذوا الاحکام من حیث اخذوا)) ”احکام کوقرآن وسنت سے سمجھو“[1] ((لَا يُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا)) (البقرہ:286) مسئلہ مشکل ہو یا آسان مواخذہ استعداد اور نیت کے مطابق ہو گا۔ آخر میں قرآن کے مشکل ہونے کے متعلق مولانا نے شرح السنۃ سے ایک روایت نقل فرمائی ہے: ((أنزل القرآن على سبعة أحرف لكل آية منها ظهر وبطن ولكل حد مطلع ))[2] (مشکوٰۃ) صاحب مشکوٰۃ نے اسے شرح السنۃ کے حوالہ سے بیان کیا ہے۔ اصحاب تخریج |
Book Name | تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی |
Writer | شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ |
Publisher | جامع مسجد مکرم اہلحدیث ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ |
Publish Year | مئی 2016ء |
Translator | حافظ شاہد محمود فاضل مدینہ یونیورسٹی |
Volume | |
Number of Pages | 512 |
Introduction |