اور آپ کے رفقاء شاہ صاحب کے ارشاد کو اس کی اصل روح میں سمجھیں تو یہ وجوب تقلید کی کھلی مخالفت ہے۔ (( اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَـذِكْرٰى لِمَنْ كَانَ لَـهٝ قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيْدٌ)) میں ان اقتباسات کو ترک تقلید کی تائید سمجھتا ہوں اور اس لیےان کے سیاق و سباق پر مفصل بحث کی ضرورت خیال نہیں کرتا۔ اب شاہ صاحب کا ایک ارشاد عرض کر رہا ہوں جو جناب کے اس ارشاد کی پوری نقیض ہے کہ”تقلید کو تقلید شخصی میں محصور کردیا گیا۔ “شاہ صاحب شعرانی کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں: ((ثم نقل عن جماعۃ عظیمۃ من علماء المذاھب انھم کانوا یعملون و یفتون بالمذاھب من غیر التزام مذہب معین من زمن اصحاب المذاھب لی زمانہ علی وجہ یقتضی کلامہ ان ذالک امر لم یزل العلماء علیہ قدیما و حدیثا حتی صار بمنزلۃ المتفق علیہ فصار سبیل المؤمنین الذی لا یصح خلافہ الخ)) (عقد الجید، ص، 53 طبع مصر) ”اہل علم کی عظیم جماعت مذہب معین کے بغیر فتوی دیتی رہی اور ان پر عمل فرماتی رہی۔ یہ سلسلہ ائمہ مذاہب سے لے کر شعرانی کے وقت تک جاری رہا شعرانی کا منشا یہ ہے کہ علما کی یہ روش ہمیشہ سے ہمیشہ تک رہی ہے اور یہ طریقہ متفقہ اور اجماعی ہو گیا، جس سے اختلاف طریق مومنین سے اختلاف کے مترادف ہے۔ “ اسی کے قریب قریب ”عقد الجيد“ (ص:28) میں فرمایا۔ پھر اسی طرح عزبن عبدالسلام سے نقل فرمایا: (عقد الجيد، ص:40) میں نے ابھی عرض کیا ہے کہ شاہ صاحب کا مطلب وجوب تقلید سے وجوب شرعی نہیں، بلکہ ان کا مطلب وقتی ضرورت ہے۔ اس کے لیے شاہ صاحب کے مندرجہ ذیل ارشاد پر غور فرمائیے: |
Book Name | تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی |
Writer | شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ |
Publisher | جامع مسجد مکرم اہلحدیث ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ |
Publish Year | مئی 2016ء |
Translator | حافظ شاہد محمود فاضل مدینہ یونیورسٹی |
Volume | |
Number of Pages | 512 |
Introduction |