Maktaba Wahhabi

50 - 265
’’تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لیے ہی پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم کرتے ہو، بری باتوں سے روکتے ہو اور اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہو۔‘‘[1] کتاب اللہ کو حاکم بناؤ اور اسے اپنا حاکم بنانے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ تم مکمل طور پر اس منہج کی طرف لوٹ آؤ جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب میں انسانیت کے لیے منتخب فرمایا ہے۔ اور اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فساد ہو گا اور تمھارے لیے بد بختی ہی کا سامان ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے فیصلوں کو ماننا نفلی عمل نہیں اور نہ ہی یہ پسند نا پسند کا معاملہ ہے۔ اس میں صرف دو ہی صورتیں ہیں۔ ماننے کی صورت میں ایمان ہو گا اور نہ ماننے کی صورت میں کفر۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللّٰهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ﴾ ’’اور کسی مومن مرد و عورت کو اللہ اور اس کے رسول کے فیصلے کے بعد اپنے کسی امر کا کوئی اختیار باقی نہیں رہتا۔‘‘ [2] اور یہ بھی فرمایا: ﴿ ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَى شَرِيعَةٍ مِنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ (18) إِنَّهُمْ لَنْ يُغْنُوا عَنْكَ مِنَ اللّٰهِ شَيْئًا وَإِنَّ الظَّالِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَاللّٰهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ﴾
Flag Counter